Categories: قومی

وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کا بائیکاٹ ممتا بنرجی کے متکبرانہ رویے کا مظہر ہے: گورنر

وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کا بائیکاٹ ممتا بنرجی کے متکبرانہ رویے کا مظہر ہے: گورنر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نےایک بار پھر ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ میں ممتا بنرجی کی عدم شرکت متکبرانہ رویے کا اظہار ہے ۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ان کے آئی اے ایس افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آئین کی دھجیاں اڑائیں۔جب کہ وزیر اعظم مودی طوفان کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے پہنچے تھے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کا غیر آئینی مؤقف جمہوریت میں خطرے کی علامت ہے۔ ایسے وقت میں ، میڈیا کو یہ بھی مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے کہ مغربی بنگال میں قانون کی حکمرانی ختم ہورہی ہے اور خوف کا ماحول ہے۔ ممتا بنرجی کے ذریعے آئینی اقدار کو پامال کیا گیا۔ وزیر اعظم کو جس طرح سے ذلیل کیا گیا وہ ملک کے وفاقی ڈھانچے اور دیرینہ اخلاقی رویے کے اعتبار سے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

ممتا بنرجی اوررخصت پذیر چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے بارے میں گورنر نے کہا کہ دونوں متعدد معاملات میں مسلسل جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔ گورنر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ 27 مئی کو رات گیارہ بجے ، وزیر اعلی نے ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا گیا تھا ، "میں بات کرنا چاہتا ہوں بہت ضروری ہے"۔ اس کے بعد جب فون پر بات کی گئی تو انھوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندوادھیکاری وزیر اعظم کے جائزہ میٹنگ میں رہیں گے تو وہ اس اجلاس میں شرکت نہ کریں گیاور اس کا بائیکاٹ کریں گی۔یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ ممتا بنرجی کے لئے ، عوامی خدمات پر ان کا تکبر غالب ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago