ملک میں ہی تیار کئے گئے بوسٹر والے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

ملک میں ہی تیار کئے گئے بوسٹر اور ایئر فریم سیکشن کے ساتھ ساتھ  کئی دیگر  ’میڈ ان انڈیا‘ سب سسٹمز کی خصوصیات والے  سطح سے سطح پر  مار  کرنے والے  سپر سونک کروز میزائل برہموس کا آج 30 ستمبر 2020 کو  اوڈیشہ میں آئی ٹی آر بالا سور سے صبح ساڑھے دس بجے مقررہ رینج  سے کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ملک میں ہی تیار کئے جانے والے سامان کے فروغ میں  یہ ایک اور بڑا قدم ہے۔

برہموس لینڈ اٹیک کروز میزائل (ایل اے سی ایم) نے میک 2.8  کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے  کروزنگ کی۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  اس شاندار مشن کے لئے ڈی آر ڈی او کے تمام اہلکاروں اور ٹیم برہموس کو مبارکباد پیش کی۔ سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئر مین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس کارنامے کے لئے  سائنسی برادری اور صنعت  کو مبارکباد پیش کی۔

آج کے کامیاب لانچ سے آتم نربھر بھارت کے عہد کو پورا کرنے کے لئے طاقتور برہموس ویپن سسٹم کے ملک کے اندر تیار کئے جانے والے بوسٹر اور دیگر حصوں، پرزوں کے سلسلے وار پروڈکشن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ملک میں ہی تیار کئے گئے بوسٹر اور ایئر فریم سیکشن کے ساتھ ساتھ  کئی دیگر  ’میڈ ان انڈیا‘ سب سسٹمز کی خصوصیات والے  سطح سے سطح پر  مار  کرنے والے  سپر سونک کروز میزائل برہموس کا آج 30 ستمبر 2020 کو  اوڈیشہ میں آئی ٹی آر بالا سور سے صبح ساڑھے دس بجے مقررہ رینج  سے کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ملک میں ہی تیار کئے جانے والے سامان کے فروغ میں  یہ ایک اور بڑا قدم ہے۔آج کے کامیاب لانچ سے آتم نربھر بھارت کے عہد کو پورا کرنے کے لئے طاقتور برہموس ویپن سسٹم کے ملک کے اندر تیار کئے جانے والے بوسٹر اور دیگر حصوں، پرزوں کے سلسلے وار پروڈکشن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…