Categories: قومی

بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس نے میٹنگ کر سرحدوں پر امن قائم کرنے پر اتفاق کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان رینجرس کی درخواست پرہفتہ کے روز ضلع جموں کے علاقہ سوچیت گڑھ آر ایس پورہ کے بین الاقوامی سرحدپر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان کمانڈر سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔  بی ایس ایف کے وفد کی قیادت بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈی آئی جی سرجیت سنگھ اور پاکستان رینجرس کے وفد کی قیادت سیالکوٹ سیکٹر کے سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرس بریگیڈیئر مراد حسین  نے کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈی جی ایم او کے ذریعہ گذشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس اور پاکستان رینجرس کے مابین یہ سیکٹر کمانڈر سطح کا پہلا اجلاس تھا۔ میٹنگ کے دوران دونوں بارڈر سیکورٹی فورسز کے کمانڈروں نے پاک ڈرون سرگرمیوں،سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں، پاکستان کے ذریعہ سرنگوں کی کھدائی  اور بارڈر منیجمنٹ سے متعلق دیگر کئی شہری مفادات کے مدعوں پر بی ایس ایف وفد کے ذریعہ چرچہ کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ا س دوران جموں علاقے میں پاکستانی افسرو ں کے ذریعہ ڈرون سرگرمیوں سے متعلق بی ایس ایف وفد نے سخت احتجاج درج کرایا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جب بھی ضروری ہو،آپریشنل معاملات کو حل کر نے کے لئے فیلڈ کمانڈروں کے مابین فوری رابطے کو دوبارہ فعال کیا جائے۔ یہ اجلاس خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور دونوں فریقین نے پہلے ڈی جی سطح کے مذاکرات میں لئے گئے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago