قومی

ماحولیات کا تحفظ کرکے ہم کئی انسانی حقوق کی حفاظت کر سکتے ہیں:صدر مرمو

صدرجمہوریہ نے توانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر قومی توانائی کے تحفظ کے ایوارڈز پیش کئے

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں آج (14 دسمبر 2022 کو) قومی توانائی تحفظ  کے دن کے موقع پر ، قومی توانائی تحفظ ایوارڈس، قومی توانائی اثرانگیزی اختراع ایوارڈ س اور قومی پینٹنگ کمپٹیشن پرائز پیش کیے۔

انہوں نے اس موقع پر ’ای وی۔ یاترا پورٹل‘ کا بھی آغاز کیا۔ ’ای وی۔یاترا پورٹل ‘ کو توانائی اثر انگیزی کے بیورو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد گاڑی میں، قریب ترین موجود پبلک ای وی چارجر کے بارے میں نیوی گیشن سہولت فراہم کرانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہیہ  یقینی بنانا ہم سب کی اولین ترجیح ہے کہ مستقبل کی نسلیںکثافت سے مبرا ماحول میں سانس لیں، ترقی کریں اور صحت مند زندگی بسر کریں۔ صاف ہوا میں سانس لینا بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے ذریعہ، ہم انسانی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجزکا سامنا کرتے ہوئے، توانائی تحفظ ایک عالمی اور قومی ترجیح ہے۔ حالانکہ بھارت کا فی کس کاربن اخراج اور گرین ہاووس گیسوں کا اخراج عالمی اوسط کے ایک تہائی سے بھی کم ہے، پھر بھی بھارت ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ماحولیات کے تحفظ میں غیر معمولی تعاون پیش کر رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سی او پی -26 میں  بھارت نے ’طرز حیات برائے ماحولیات‘ یعنی لائف کا پیغام دیتے ہوئے، عالمی برادری سے ایک ماحولیات دوست طرز حیات اپنانے کی اپیل کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago