Categories: قومی

چار ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم میں تیزی

چار ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم میں تیزی

انتخابات والی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اگلے مرحلے کی پولنگ کے لیے چناﺅمہم میں تیزی آگئی ہے اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما، ووٹروں کو راغب کرنے کی غرض سے ریلیاں منعقد کررہے ہیں۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے لیے چناﺅمہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے،جب کہ BJPاور ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر آج شمالی بنگال کے ضلعوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

BJPکے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ریاست کادورہ کریں گے۔ وہ علی پور دُوار میں‘کَل چنئی اور کوچ بہار میںSitalkuchiکےمقام پر دو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

جناب شاہ سہ پہر کو جنوبی چوبیس پرگنہ کےBaruipurمغرب اور ہُگلی کے آرام باغ میں دو روڈ شوز کا بھی انعقاد کریں گے۔دوسری جانب ترنمول کانگریس لیڈر اور وزیر اعلیٰ آج کوچ بہار اور علی پور دُوار کا دورہ کریں گی، جہاں وہ کوچ بہار میں دِنہاتا اور نٹ باڑی میں اور علی پور دوار میں Falakata میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

چوتھےمرحلے میں دو ضلعوں علی پور دُوار اور کوچ بہار کی سبھی سیٹوں پر 10 اپریل کو ووٹ ڈالےجائیں گے‘ جب کہ تیسرے مرحلے کے تحت ہُگلی اور جنوبی چوبیس پرگنہ کی دو سیٹوں پر، اس مہینے کی 6 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔سنیکت مورچہ کے رہنماوں کا بھی تمام ضلعوں میں ریلیوں سے خطاب کرنے اور روڈشو کے انعقاد کاپروگرام ہے۔

ادھرتمل ناڈو میں سینئر بی جے پی رہنما وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ،آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔جناب مودی، مدورائی میں ایک ریلی سے خطاب کررہے ہیں اور وزیرداخلہ امت شاہ آج چنئی میں مہم چلا رہے ہیں۔

DMKلیڈر ایم-کے-اسٹالن اور اپوزیشن رہنما ریاست کی راجدھانیاور بہت سے ضلعوں کے مختلف حلقوں میں ایک زبردست چناو مہم میں مصروف ہیں۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ لوک سبھا کے ضمنی چناو بھی کرائے جارہے ہیں۔ یہ چناوچھ اپریل کو کنیاکماری حلقے کے لیے کرائے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago