Categories: قومی

کیپٹن امریندر سنگھ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی ، کیا کیپٹن کا تیور کانگریس کے تئیں سخت ہوگا؟

نئی دہلی، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

پنجاب کی سیاسی ہلچل کی گرمی دہلی تک پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے جمعرات کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی۔

سنگھ نے ڈوبھال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ اس سے قبل بدھ کوکیپٹن نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ انہوں نے شاہ کے ساتھ کسانوں اور زرعی قانون کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ان کے بیان کے بعد یہ سمجھا جاتا ہے کہ کیپٹن، جو کانگریس سے ناراض ہیں، اگر مرکزی حکومت زرعی قوانین کے حوالے سے اپنے موقف میں تبدیلی کا اشارہ دیتی ہے تو وہ اپنے مزید سیاسی ایکشن پلان کے بارے میں اپنے کارڈ کھول دیں گے۔

ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ کیپٹن امریندر نے شاہ سے ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آج شاہ سے ملنے کے بعد، این ایس اے ڈوبھال کے ساتھ ملاقات کو قومی سلامتی کے معاملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، فی الحال ڈوبھال کے ساتھ کیپٹن کی ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے پنجاب اور پاکستان بارڈر کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیپٹن امریندر گزشتہ تین دنوں سے دہلی میں  خیمہ زن ہیں۔ ان  کی بیوی اورکانگریس رکن پارلیمنٹ پرینیت کور بھی گزشتہ چھ دنوں سے دہلی میں قیام کر رہی ہیں اور سیاسی مزاج کا جائزہ لے رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago