Categories: قومی

جناب سنتوش کمار گنگوار نے محنت بیورو کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا

جناب سنتوش کمار گنگوار نے محنت بیورو کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج چنڈی گڑھ میں محنت بیورو ، شرم بیورو بھون کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ جناب ہیرا لال سماریا ، سکریٹری ، محنت اور روزگار اور ڈی جی لیبر بیورو ڈی پی ایس نیگی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب سنتوش کمار گنگوار نے اس موقع پر کہا کہ پالیسی سازی کے ان پٹ کی حیثیت سے محنت کے تمام پہلوؤں کے اعداد و شمار بہت ضروری ہیں اور اس سے محنت بیورو جیسی تنظیم کے وجود کو جواز ملتا ہے جومحنت کے اعدادوشمار کے لئے وقف ہے۔ آنے والے وقتوں میں اعداد و شمار کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ ہندوستان ایک محنت کش ملک ہے ، اس لئے محنت کے اعداد وشمار کے لئے وقف شرم بیورو جیسی تنظیم اسے زیادہ مضبوط بناتی ہے۔

جناب گنگوار نے کہا کہ اس سال بیورو تمام محاذوں پر متاثر کن پیش رفت کررہا ہے۔ اپنے قیام کے 100 سال بعد انتہائی مطلوب لوگو کے اجراء سے لے کر ایک نئی عمارت میں منتقل ہونے تک پیشہ ورانہ اداروں اور گھریلو ملازمین پر دو بڑے سروے سونپا جانا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت بیورو کو حالیہ مجوزہ چار لیبر کوڈز پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

ہریانہ کے وزیر محنت جناب انوپ دھنک اور پنجاب کے وزیر محنت جناب بلبیر سنگھ سدھو نے کہا کہ اقتصادی اور شماریاتی تجزیہ کے محکمہ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ ، ہریانہ کے ریاستی نوڈل افسران علاقائی مدد کے ستون رہے ہیں اور ماضی میں کئی مواقع پر انہوں نے محنت بیورو کی جانب سے فیلڈ ورک کا کام انجام دیا ہے۔

بیورو کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت کے اشاریہ ، انتظامی اعدادوشمار اور مزدوری سے متعلق سروے کے اعدادوشمار کے لئے کافی حد تک ستائش کی گئی ہے۔ محنت بیورو ماہانہ بنیادوں پر سی پی آئی – آئی ڈبلیو عدد اشاریہ پیش کرتا ہے جس کا استعمال ملک میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں کارکنوں اور ملازمین کے مہنگائی بھتے اور اجرت کی ضابطہ بندی کے لئے ہوتا ہے۔ سی پی آئی – آئی ڈبلیو کے علاوہ ، بیورو سی پی آئی-اے ایل / آر ایل انڈیکس مرتب کرتا ہے جس کا استعمال کم سے کم مزدوری ایکٹ 1948 ، منریگا مزدوری اور مڈ ڈے کھانے اسکیم کے تحت کھانا پکانے کی لاگت میں ترمیم اور دیہی علاقوں میں کم از کم مزدوری کے تعین کے لئے کیا جاتا ہے۔

بیورو کو "پیشہ ورانہ اجرت سروے" جیسے انوکھے سروے کے لئے بھی منظوری حاصل ہے جو اسے ہندوستان کی واحد ایسی تنظیم بناتا ہے جس کے پاس مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں موجود مزدوروں کے اعداد و شمار ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago