Categories: قومی

مرکز کے 3 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج نے 3.5 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ایکی مدد کی: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے  کہا  ہے کہ مرکز کے 3 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج نے 3.5 لاکھ ایم ایس ایم ای یونٹوں کی مدد کی ہے، جس سے تقریباً 1.5 کروڑ نوکریوں کی بچت ہوئی ہے۔  وزیر اعظم نے لوک سبھا کو بتایا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کے تحفظ کے لیے حکومت نے 3 لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم تیار کی ہے۔

ایس بی آئی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "ہمارے MSMEsسیکٹر کے لیے حکومت کی 3 لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم کی وجہ سے، 3.5 لاکھ سے زیادہ MSMEsاور 1.5 کروڑ نوکریوں کو بچایا گیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہماری حکومت نے MSMEsکی  تشریحکو تبدیل کیا اور اس سے اس شعبے کو مدد ملی"۔مرکز کی آتم نر بھر بھارت مہم کے تحت، پی ایم مودی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سے لے کر سروس سیکٹر تک، ہندوستان اب عالمی ویلیو چین کا حصہ بن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہماری بڑی توجہ MSMEsاور ٹیکسٹائل پر ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی معیشت عالمی سطح پر سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ہے اور دنیا نے ملک کی معاشی پیشرفت کو نوٹ کیا ہے وہ بھی زندگی میں ایک بار آنے والی وبائی بیماری کے درمیان۔ ملک کی برآمدات میں اضافہ کو نوٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کرشی (زراعت)، موبائل، سافٹ ویئر اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدات ریکارڈ کی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago