قومی

وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ای ڈی کے افسران پر تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کا الزام لگایا

رائے پور ، 27 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل درگ نے منگل کو ضلع کے ساجا اسمبلی حلقہ کے گاوں بوری جانے سے پہلے رائے پور کے ہیلی پیڈ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران پر پوچھ گچھ کے دوران تھرڈ ڈگری ٹارچر کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک صنعتکار کو اتنا مارا ہے کہ وہ ابھی تک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھوپیش بگھیل نے بی جے پی پر ای ڈی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بی جے پی پر ای ڈی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ غلط ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کریں، مگر مارپیٹ کیوں کررہے ہو، مار مار کر ہاں بلوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبراً دستخط کرنے کو کہا جاہرا ہے، پریشان کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ کہا کہ جو غلط ہیں ان پر کارروائی کرو لیکن کسی کو ٹارگیٹ کرکے پھنسانے کے لئے آپ مارپیٹ کروگے۔ دہشت میں لاوگے یہ تو صحیح نہیں ہے۔ بی جے پی سیدھے نہیں لڑپارہی ہے تو کیسے بدنام کیا جائے، اس مقصد کے ساتھ کارروائی کرنے میں لگی ہے۔ یہ اسی طریقے کو مانتے ہیں، کہ ایک جھوٹ کو سو بار بولو تو وہی سچ محسوس ہونے لگتا ہے

۔منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا کہ گورنر کا قانونی مشیر کون ہے ؟ انٹیگریٹڈ کمپلیکس میں قانونی مشیر بیٹھے ہیں۔ بی جے پی نے بل پر دستخط نہیں مانگے ہیں۔ کیا قانونی مشیر اسمبلی کے بزرگ بن گئے ہیں ؟

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بی جے پی لیڈروں کے دباومیں دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ اگر گورنر کو بل پر دستخط کرنے کے قابل نہیں لگتا تو اسے واپس کر دیں ، اسے غیر معینہ مدت تک اپنے پاس رکھنے کا کوئی بہانہ تلاش نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بھارت جوڑو یاترا جیسا دورہ شروع ہونے والا ہے۔ ہر بلاک میں 10 کلومیٹر یعنی ریاست کے 300 سے زیادہ بلاکس میں روزانہ تین ہزار کلومیٹر کا سفر ہوگا۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو نامی یہ سفر 26 جنوری سے شروع ہوگا۔ ریاستی کانگریس انچارج کماری سیلجا نے اس سلسلے میں ہدایات دی ہیں

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago