Categories: قومی

بحریہ کے سربراہ نے صدارتی فلیٹ اور کثیرالقومی بحری مشق ‘ملن’ کی تیاریوں کا مشاہدہ کیا

کمانڈنگ ان چیف نے استقبال کیا اور ایک رسمی گارڈ آف آنر دیاگیا

نئی دہلی، 03 فروری (انڈیا نیرٹیو)

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار صدارتی فلیٹ ریویو(پی ایف آر) اور کثیر القومی بحریہ مشق ’ملن‘ کی تیاریونں کو دیکھنے کے لئے دو روزہ دورے پر   ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی) وشاکھاپٹنم پہنچے۔

انہوں نے دونوں پروگراموں کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ای این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں رسمی گارڈ آف آنر دیا۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر. ہری کمار اہلیہ شریمتی کلا ہری کمار کے ساتھ دو روزہ دورے پر وشاکھاپٹنم پہنچے۔ ان کی اہلیہ نیول ویوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر بھی ہیں۔ آئی این ایس ڈیگا پر سوار ایڈمرل آر۔ ہری کمار کا استقبال وائس ایڈمرل وشو جیت داس گپتا، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی) نے کیا۔ اس موقع پر   بحریہ کے سربراہ کو رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایڈمرل ہری کمار نے وائس ایڈمرل وشو جیت داس گپتا کے ساتھ ایسٹرن نیول کمانڈ کے جاری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں ای این سی کی آپریشنل اور انتظامی سرگرمیوں، انسداد کورونا وائرس کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سی این ایس کو 21 فروری کو ہونے والی صدارتی فلیٹ ریویو (پی ایف آر) اور 26 فروری سے 03 مارچ تک کثیر القومی بحری مشق 'میلن' کی تیاری کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایڈمرل نے کمانڈنگ ان چیف کے ساتھ مشرقی بحری بیڑے کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جس میں ہتھیاروں سے فائرنگ اور اسپیشل فورسز کی کارروائیاں شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago