Categories: قومی

قومی سلامتی کے مشیر اجیت  ڈوبھال کی پومپیو، ایسپر سے ملاقات پر چین حیران

قومی سلامتی کے مشیر اجیت  ڈوبھال کی پومپیو، ایسپر سے ملاقات پر چین حیران

دو دن قبل کی سرزنش سے چین نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ اجیت ڈوبھال  اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع ایسپر سے دہلی میں ملاقات نے مزید چین کو بے چین کردیا ہے۔ پومپیو اور ایسپر ،ہندستان وامریکہ کے درمیان  وزارتی سطح کی میٹنگ جسے ’’ٹو پلس ٹو ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں متعدد عالمی مسائل اور سیکورٹی مسائل پر بات چیت کے لیے  ہندستانی دورے پر ہیں۔ پومپیو اور ایسپر  سوموار کو ہندستان پہنچے تھے۔

یہ  بھی واضح ہو کہ امریکہ کے اہم اور  بڑے رہنما اس وقت ہندستان کے دورے پر ہیں جب امریکہ میں صدارتی  انتخاب آخری مراحل میں ہےاورامریکی صدرکے لیے ووٹنگ 3 نومبر کو ہونی ہے۔

ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ساؤتھ بلاک کے دفتر میں پومپیو اور ایسپر کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے اسٹریٹجک اہمیت کے بہت سے امور اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فریقین نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تمام ڈومینز میں صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورتوں پر اظہار خیال کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں ، ایم ایسپر نے باضابطہ ٹو لپس ٹو  یعنی دو جمع دو وزارتی گفتگو سے قبل اپنے ہندستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے۔ دونوں نے امریکہ اور ہندستان کے مابین دفاعی تعلقات کی مضبوطی کی تعریف کی اور فوجی تعاون کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیا ۔

امریکی ترجمان کیلے براؤن کے مطابق ، ہندستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دونوں ملکوں کے مابین تیسرے یو ایس انڈیا ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے دونوں ملکوں  کے مابین مضبوط اشتراک پیدا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ ’’کوویڈ 19 کے چیلنجوں کی تلاش اور علاقائی سلامتی ،ویکسین بنانے اور معاشی خوشحالی کے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔‘‘ بحر الکاہل کے خطے میں  امریکہ اور ہندستان کی سلامتی اور عالمی سطح پر خوشحالی کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری بہت ضروری ہے۔

پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندستانی دورے، امریکہ اور ہندستان کے مابین مختلف امور پر مل کر کام کرنے کے مواقع کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ہندستان کی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لیے مزیدکام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago