قومی

کمرشل کوئلہ بلاک کی نیلامی

کوئلہ کی وزارت نے 141 کوئلہ کانوں کے لیے 03 نومبر 2022 کوکمرشئل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے چھٹے دور اور  پانچوں دور کی دوسری کوشش کا آغاز کیاہے۔ صنعت کی طرف سے مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کو فروغ دینے کے لیے، وزارت نے فیصلہ کیاہے کہ کان  کو کھولنے کی اجازت ملنے پر متعلقہ کوئلہ  کانوں کے لیے پرفارمنس بینک گارنٹی (پی بی جی) میں پہلی ترمیم کی جائے گی۔

ٹینڈر دستاویز کی دفعات کے مطابق، کامیابی کے ساتھ نیلام ہونے والی ہر  کوئلہ کان کے لیے پیش کی جانے والی پرفارمنس بینک گارنٹی میں سال کے آغاز میں اپریل کے مہینے کے لیے نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی ) کی بنیاد پر سالانہ نظر ثانی کی جائے گی۔ چونکہ، 2020 میں پہلی تجارتی کوئلہ کان کی نیلامی کے آغاز کے بعد سے این سی آئی دوگنی ہو گئی ہے، صنعت سے پی بی جی ترمیمی دفعات میں نرمی کے لیے کئیدرخواستیں موصول ہوئیں ۔ اس پر زور دیا گیا کہ این سی آئی میں غیر معمولی اضافے سے ان کامیاب بولی دہندگان پر اہم مالی بوجھ پڑا  ہے جن کی کانیں کام کاج شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہیں، جس کی وجہ سے  کان کی آپریشنل سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی دستیابی پر اثر پڑا ہے۔

 سرمایہ کاری کے لیے سازگار اس  اقدام سے کوئلہ کانوں کے کام کاج  کے دوران بولی لگانے والوں پر  مالی بوجھ کم ہونے کی امید ہے اور اس سے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی میں بولی دہندگان کی شرکت میں اضافہ  کی امید  ہے۔ اس کے بدلے اور جاری نیلامی کے دور میں اس ترمیم کو لاگو کرنے کے لیے، وزارت نے نیلامی کی بولی کی مقررہ تاریخ 13 جنوری 2023 سے بڑھا کر 30 جنوری 2023 کر دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago