قومی

کرنل گیتاراناچین کی سرحد کےقریب ای ایم ای یونٹ کی کمانڈکرنے والی پہلی خاتون افسربنیں

ہندوستانی فوج کی جانب سے حال ہی میں خواتین افسران کو کمانڈ رول کے لیے کلیئر کرنے کے بعد، کور آف الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرز کی کرنل گیتا رانا چین کے ساتھ مشرقی لداخ سیکٹر میں آزاد فیلڈ ورکشاپ کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

فائر اینڈ فیوری کور کے ہندوستانی فوج کے عہدیداروں نے ٹویٹ کیا ، کور آف الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرز کی کرنل گیتا رانا مشرقی لداخ میں آگے اور دور دراز مقام پر آزاد فیلڈ ورکشاپ کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

 آرمی کی جانب سے کور آف انجینئرز، آرڈیننس، ای ایم ای اور دیگر برانچوں میں خود مختار یونٹس کی کمان سنبھالنے کے لیے خواتین افسران کے لیے 108 اسامیوں کی منظوری کے بعد افسر نے  ای ایم ای آزاد ورکشاپ کی کمان سنبھال لی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین افسران کی پوسٹنگ پہلے ہی آچکی ہے اور اس طرح کی مزید فہرستیں جلد ہی منظر عام پر آئیں گی جب کہ بورڈز مرتب کیے جائیں گے اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

بورڈز کو کلیئر کرنے والی خواتین افسران کو کمانڈ رول دیا جائے گا اور انہیں مستقبل میں فورس میں اعلیٰ عہدوں پر ترقی دینے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

فوج نے دوست بیرونی ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں اور امن مشنز میں خواتین فوجیوں کی تعیناتی بھی شروع کردی ہے۔آرمی چیف جنرل منوج پانڈے خواتین افسروں اور سپاہیوں کو ہر ممکن مواقع دینے کے حق میں ہیں اور امید ہے کہ آرٹلری رجمنٹ میں ان کے داخلے کو جلد ہی کلیئر کر دیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago