Categories: قومی

جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے اندر کچھ کرنے کی کافی صلاحیت موجود آپ آگے آو ہم آپکے ساتھ ہیں۔۔۔۔ پولیس سربراہ

 
<div>جموں وکشمیرکے نوجوانوں کوترقی کی ہرمنزل میں اونچائیوں پر دیکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے گورنر کے مشیر اورڈی جی پی نے کہا کہ کھیلوں کوفروغ دینے کے سلسلے میں جموں کشمیر پولیس اور سیول انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے، تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پرجموں وکشمیرکے نوجوان اپنی بہترصلاحیتں کامظاہراہ کرکے ملک اور جموں وکشمیرکانام روشن کرسکے۔نمائندے کے مطابق ہندوارہ میں T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگوکے دوان گورنر کے مشیر راجورائے بٹھناگر اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیرکے نوجونوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، اور وہ ملکی اور بین الاقومی سطح پربہتر صلاحیت کامظاہراہ کرسکتے ہے تا ہم ضرورت اس امرکی ہے کہ نوجوانوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جسکے لئے انتظامیہ نے اب سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانا شروع کئے ہیں۔ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیرکے نوجوان ملکی اور بین الاقومی سطح پربہتر صلاحیتوں کابرپورمظاہرہ کررہے ہیں، اور جموں وکشمیرکو ترقی کی اونچائیوں پرلے جانا ہمارا خواب ہے اور اس کی تعبیرتب ہی ممکن ہے جب جمو ں وکشمیرکے نوجوان تشدد بدامنی منشیات اور نشیلی ادویات کوترک کرکے اپنی تو جہ جموں وکشمیرکی ترقی اور کھیلوں کوفروغ دینے کے سلسلے میں مبزول کر سکے۔انہوں نے کہا کہ منشیات اورنشیلی ادویات کی لت میں مبتلا افرادکواس وباء سے باہر نکالنے کے لئے جموں وکشمیرپولیس اور سو ل انتظامیہ نے پہلے ہی کئی طرح کے اقدامات کئے  ہیں اوراب نوجوانوں کوخود کھیلوں کی طر ف مبزول کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کرکٹ والی بال ور دوسرے کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جارہے ہیں نوجوا نوں کو چاہئے کہ ان ٹورنامنٹوں میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کابھرپورمظاہراہ کرے کھیلوں کوفروغ دینے کے لئے پرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا رکھاجاسکے۔</div>
<div></div>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago