قومی

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے بی جے پی حکومت کے کئی فیصلوں کو پلٹا

 اسکولوں میں ڈاکٹر ہیڈگیوار سے متعلق باب ہٹانے کا فیصلہ، تبدیلی مذہب مخالف قانون بھی منسوخ

کرناٹک میں کانگریس حکومت نے پچھلے سال ریاست میں بی جے پی کی سابقہ  حکومت کے متعدد فیصلوں کو پلٹ دیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسکول کے نصاب میں شامل ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار سے متعلق باب کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہیڈگیوار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے بانی ہیں۔

جمعرات کو وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ان فیصلوں سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ ریاستی قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹل نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس تجویز کو آج ریاستی کابینہ کی منظوری مل گئی۔ کابینہ نے اسکول کی تاریخ کی نصابی کتابوں سے آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے باب کو ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر ہیڈگیوار سے متعلق اس باب کو بی جے پی حکومت نے پچھلے سال شامل کیا تھا۔

پاٹل نے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں بھجن کے ساتھ آئین کے تمہید کو پڑھانا لازمی بنایا جائے۔ کابینہ نے زرعی منڈیوں پر ایک نیا قانون لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جو بی جے پی حکومت کے بنائے گئے قانون کی جگہ لے گا۔

واضح رہے کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی کی حکومت کے وقت اسکول کی نصابی کتابوں میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لینے کا وعدہ کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago