Categories: قومی

تبدیلی مذھب کے ذریعہ ملک کو نسلی فسادات میں جھونکنے کی سازش ۔نندکشورگجر

غازی آباد ضلع کے ٹھاکر اکثریتی گاوںکرہیڑامیں والمیکی سماج کے 50 خاندانوں کے بدھ مذھب قبول کرنے کے معاملہ میںلونی کے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گجر کود پڑے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایس آئی ، داود ، اروند کیجریوال ، سنجے سنگھ اور امانت اللہ ملک کو نسلی فسادات میں دھکیلنے کی سازش کررہے ہیں۔ کرہیڑہ کیس میں ، پون نامی شخص کوتبدیلی مذھب کے لئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔وہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اب تک کی مشترکہ تفتیش میں کہا گیا ہے کہ کرہیڑہ میں مذہب کی تبدیلی کا کوئی مضبوط ثبوت نہیں ملا ہے۔

بدھ کے روز ، کرہیڑاگاوں میں ہاتھرس آبروریزی معاملہ سے ناراض 50 والمیکی خاندانوں کے 236 ممبران نے ہندو مذہب چھوڑ دیا تھااور ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکرکے پڑپوتے ، راج رتن امبیڈکر کے سامنے بدھ مذھب قبول کرلیاتھا ، جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی اور ضلعی کلکٹر ڈاکٹر اجے شنکر پانڈے اور ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی کرہیڑہ گاوں پہنچ گئے لوگوں سے بات کی اور انہیں ان کی مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مشترکہ طور پر اس معاملے کی اے ڈی ایم سٹی اور ایس پی سٹی کے ساتھ تحقیقات کرنے کا حکم دیا اورگزشتہ روز دیر شام یہ رپورٹ بھی سامنے آئی جس میں تبدیلی مذھب کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تاہم ، لونی کے ایم ایل اے نندکشور گجر نے مرکزی وزیر داخلہ کو بھیجے اپنے مکتوب میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی ، داؤد ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، آپ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دہلی کے ایم ایل اے امانت اللہ ملک کو نسلی فسادات میں دھکیلنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ نسلی فسادات کو منظم کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے کھیڑا گاوں میں ، اس نے پون نامی شخص کو دس لاکھ اور دہلی کے ایک ہوٹل میں دیگرلوگوں کو دودو لاکھ روپے دیئے۔ اس نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس کے پاس اس کے مضبوط ثبوت ہیں۔ صرف یہی نہیں ، کچھ ملک مخالف صحافیوں کو بھی رقم دی گئی ہے۔ نند کشور گجر نے اپنے خط میں دہلی کی اروند کیجریوال کی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago