Categories: قومی

ملک مودی حکومت کی لوٹ مار کے خلاف متحد ہو رہا ہے: راہل گاندھی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، یکم ستمبر</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ مودی حکومت سب کو لوٹنے میں مصروف ہے لیکن اب پورا ملک اس لوٹ مار کے خلاف متحد ہو رہا ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ " عوام کو بھوکا پیٹ سونے پر مجبور کرنے والا خود دوست کے سایہ میں سورہا ہے لیکن قوم ناانصافی کے خلاف متحد ہو رہی ہے۔<span dir="LTR">"</span></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے رواں سال جنوری سے شروع ہونے والے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایک ڈیٹا بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی ، ممبئی ، چنئی اور کولکتہ کے میٹرو میں یکم جنوری سے یکم ستمبر تک گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں چنئی اور کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 710 روپے اور 720 روپے تھی جو اب بڑھ کر 900 روپے فی سلنڈر سے بڑھ گئی ہے۔کانگریس لیڈر نے ایل پی جی کی قیمت میں اس اضافے کو بی جے پی کی لوٹ قرار دیا اور کہا کہ پورا ملک اب اس کے خلاف متحد کھڑا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago