Categories: قومی

سمندری طوفان یاس کی وجہ سے کولکاتہ اور بھوونیشور میں فلائٹ سروس روک دی گئی

سمندری طوفان یاس کی وجہ سے کولکاتہ اور بھوونیشور میں فلائٹ سروس روک دی گئی

نئی دہلی ، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزارت شہری ہوا بازی نے طوفان ' یاس ' کی وجہ سے خطرے کے امکان کے پیش نظر کولکاتہ ایئرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ کوئی طیارہ شام 7.45 بجے تک کولکتہ سے پرواز یا لینڈ نہیں کرے گا۔

اس سے قبل اوڈیشہ کی دارالحکومت بھوونیشور سے تمام پروازیں کل رات 11 بجے سے ہی معطل کردی گئی ہیں۔ ان دونوں جگہوں پر ، ہر سول اور کارگو ہوائی جہاز کے آپریشن پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ کلکتہ میں شام 7 بجکر 45 منٹ کے بعد ، حالات کے لحاظ سے فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنے یا معطل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی ، کل بھونیشور ہوائی اڈے پر بھی فلائٹ سروس نہیں چلائی جائے گی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ طوفان یاس ' اڑیسہ میں دھامرا بندرگاہ اور بالاسور کے مابین لینڈفال ہوگا۔ طوفان کی شدت کے امکان کے پیش نظر، ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی مغربی بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ماہی گیروں پر پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ طوفان کی شدت ختم نہ ہوجائے اور سمندر نارمل نہ ہوجائے۔

دریں اثنا ، ہندوستانی فضائیہ نے امدادی اور بچاؤکاموں میں این ڈی آر ایف ٹیم کی مدد کرنے کے لئے بھی اپنی طرف سے تیاریاں کرلی ہیں۔ فضائیہ نے این ڈی آر ایف کی مدد کرنے اور متاثرہ علاقوں سے متاثرین کو نکالنے کے لئے اپناC- 130 اورAN- 32 تعینات کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago