Categories: قومی

دہلی 130 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ایک بڑی اقتصادی اور کلیدی قوت کی راجدھانی ہے، اس کی شان وشوکت ظاہر ہونی چاہئے : وزیراعظم

Delhi the capital

نئی دہلی،28؍دسمبر. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے. کہ ملک کا  ہر چھوٹ یا بڑا شہر  ہندوستان کی معیشت کا  ایک  ہب بننے جا رہا ہے۔ دہلی کو ، جو قومی راجدھانی ہے، اکیسویں صدی کی  شان وشوکت  کی حیثیت سے عکاسی کرنی چاہئے. اور ہندوستان دنیا میں اپنی  موجودگی کا احساسا کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس پرانے شہر کی  جدید کاری کے لئے بہت سی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پہلی ڈرائیور  کے بغیر  میٹرو  آپریشن  کا افتتاح کرنے. اور دہلی  کے  ایئر  پورٹ ایکسپریس لائن کے لئے نیشنل کامن  موبیلٹی  کارڈ  کی توسیع  کو لانچ  کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پہلی ڈرائیور  کے بغیر  میٹرو .

جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے  ٹیکس میں  چھوٹ دے کر  الیکٹر ک موبیلٹی کو ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجدھانی کے پرانے بنیادی ڈھانچے کو  جدید ٹیکنالوجی پر مبنی  بنیادی ڈھانچے میں  تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سینکڑوں  کالونیوں کو  ریگلورائز کے ذریعے جھگی بستی میں رہنے والے لوگوں کے لئے  بہتر زندگی کے حالات  پیدا کئے جارہے ہیں اور  پرانی سرکاری عمارتوں کو ماحول دوست جدید ڈھانچے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

دہلی  بین الاقوامی  کانفرنس، بین الاقوامی نمائش اور بین الاقوامی  کاروباری  سیاحت کا  ایک پسندیدہ مقام بن رہا.

وزیراعظم نے  زور دیتے ہوئے کہا. کہ دہلی  ایک پرانا سیاحتی  مقام ہے اور اس شہر میں 21 ویں صدی کی کشش کو فروغ دینے کے لئے کام جاری ہے۔ دہلی  بین الاقوامی  کانفرنس، بین الاقوامی نمائش اور بین الاقوامی  کاروباری  سیاحت کا  ایک پسندیدہ مقام بن رہا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا  مرکز  راجدھانی کے دوارکا علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے. اسی طرح ایک بہت بڑے بھارت وندنا پارک کے ساتھ نئی  پارلیمنٹ کی عمارت کے لئے کام شروع ہوگیا ہے۔ یہ نہ صرف  دہلی کے ہزاروں لوگوں کو  روز گار فراہم کرے گا بلکہ شہر کا  چہرہ بھی بدل کر رکھ دے گا۔

دہلی میٹرو کی ایئر پورٹ ایکسپریس لائن.

پہلی بار ڈرائیور کے بغیر میٹرو آپریشن . اور  دہلی میٹرو کی ایئر پورٹ ایکسپریس لائن کے لئے  نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ کی توسیع  کا آغاز کرنے کے موقع پر  راجدھانی کے شہریوں کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا . کہ دہلی  130 کروڑ  سے زیادہ لوگوں کی ایک بڑی معاشی. اور  اسٹریٹجک قوت ہے اور  اس کی  شان وشوکت  ظاہر ہونی چاہئے۔

Delhi the capital

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago