Categories: قومی

دہلی میٹرو نے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پر خصوصی ٹرین چلائی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں منعقد ہونے والے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے موقع پر منگل کی صبح بلیو لائن پر واقع یمنا بینک میٹرو اسٹیشن پر ایک سجی دھجی میٹروٹرین کا دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور دیگر افسران نے افتتاح کیا۔ اس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال نے یہمعلومات دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے بتایا کہ آٹھ بوگیوں والی اس خصوصی ٹرین کے بیرونی حصوں کو 75 سال کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے جذبے کو ظاہر کرتے ہوئیہندوستانی شہریوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو دکھانے والی  تصاویر کے کولاج اور نعروں سے سجایا گیا ہے۔ یہ ٹرین علامتی طور پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر چلائی گئی تھی تاکہ عام لوگوں میں قوم پرستی اور اتحاد کا جذبہ پھیلایا جا سکے۔ یہ خصوصی ٹرین 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی پوری مدت کے دوران چلے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ ڈی ایم آر سی نے 'آزادی کا امرت مہوتسو – ہندوستان کی آزادی کے 75 سال' کو منانے کے لیے گزشتہ سال سے کئی سرگرمیوں کاانعقاد کیا ہے۔ جولائی 2021 میں  وائلٹ لائن کے لال قلع میٹرو اسٹیشن پر اس سلسلے میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دیال کے مطابق  پبلک ٹرانسپورٹ، غیر موٹروالے ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لئے بیداری پھیلانا، ماحولیاتی فائدے  اور ساتھ ہی مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ آزادی کی تاریخ کو پھر سے یاد کرنے کے لئے ڈی ایم آر سی نے سائیکل مقابلہ، بچوں کی ورکشاپ، کوئز اور پینٹنگ کا انعقاد بھی کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago