Categories: قومی

اسٹاک مارکیٹ میں خریداری زوروں پر، سرکاری بینکوں کے شیئرز کی مانگ میں اضافہ

نئی دہلی، 26 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

مقامی اسٹاک مارکیٹ میں آج ہر طرف خرید و فروخت جاری ہے۔ اب تک پرائیویٹ بینک سیکٹر کے علاوہ ہر شعبے میں ترقی نظرآ رہی ہے۔ مارکیٹ میں کچھ اسٹاکس میں فروخت بھی جاری ہے، لیکن مجموعی طور پر ہر شعبے میں بہت زیادہ خرید اری ہورہی ہے۔ ابھی تک ہونے والی خریداری میںPSU بینک سیکٹر سب سے آگے دکھائی دے رہا ہے۔

آج کاروبار کے آغاز کے بعد سے، PSU بینک سیکٹر نے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، جس کی وجہ سے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے حصص کی زبردست خرید و فروخت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسی طرح، رئیلٹی سیکٹر، میڈیا، میٹل، آٹو اور آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ وہیں پرائیویٹ بینک سیکٹر اب تک کاروبار میں مسلسل کمزورنظرآرہارہا ہے۔ اسی طرح ایف ایم سی جی سیکٹر میں بھی ہلکی سی کمزوری ہے۔

مارکیٹ میں اس زبردست خریداری کی وجہ سے نفٹی کاپی ایس یو بینک انڈیکس 3.02 فیصد، ریئلٹی انڈیکس 2.27 فیصد، میڈیا انڈیکس 2.03 فیصد، میٹل انڈیکس 1.24 فیصد، آٹو انڈیکس 1.17 فیصد، آئی ٹی انڈیکس 0.98 فیصد، انرجی انڈیکس 0.72 فیصد اور فارما انڈیکس0.57 فیصدمضبوطی کے ساتھ کاروبارکررہے تھے۔ اس دوران پرائیویٹ بینک انڈیکس 0.50 فیصد کی کمزوری کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔

اب تک کی ٹریڈنگ میں، بی ایس ای سینسیکس میں شامل 30 اسٹاکس میں سے، 23 اسٹاک اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں ٹریڈ کر رہے ہیں، جب کہ 7 شیئرز گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں اب تک کل 2,592 شیئرز کا کاروبار ہو رہا ہے۔ جس میں سے 1ہزار،878 حصص، تیزی کے ساتھ سبز نشان میں اور 613 حصص فروخت کے دباؤ کے تحت سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔جبکہ 101 حصص کی قیمتوں میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago