Categories: قومی

جمہوریت عوام کے ساتھ اور عوام میں مضمر ہے: وزیراعظم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت صرف عوام کی، عوام کے ذریعہ اورعوام کے لئے بنائی گئی حکمرانی نظام بھر نہیں ہے بلکہ یہ عوام کے ساتھ اور عوام میں مضمر ہے۔ مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقد جمہوریت سربراہی کانفرنس میں بھارت کاقومی بیان پیش کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک نے جمہوری ترقی کے مختلف راستوں کو اپنایا ہے۔ اس سلسلے میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہمیں جمہوری نظام اور اس کے طریقوں میں مسلسل بہترین کرتے رہنا چاہئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 کوشش کرنا چاہئے کہ جمہوری نظام کے جامع کردار کو تقویت ملتی رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شفافیت، انسانی وقار، لوگوں کے مسائل کا فوری حل اور اقتدار کی مرکزیت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں انسانیت کی بہتری کے لیے جمہوری جذبات کو تقویت دینا ہوگی۔ بھارت اس سلسلے میں دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈیجیٹل ذرائع سے گورننس ایڈمنسٹریشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرنے کے خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور کرپٹو کرنسی جیسے معاملات میں مختلف ممالک کو مل کر ایک عالمی طریقہ کار بنانا چاہیے تاکہ اس سے جمہوری نظام کو مضبوط کیا جا سکے، اسے کمزور نہیں کرنا چاہیے۔مودی نے کہا کہ وہ چوٹی کانفرنس میں دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا نمائندہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ جمہوری جذبہ بھارت کی تہذیب کا ایک بنیادی حصہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈھائی ہزار سال قبل بھارت میں لچھوی اور شاکیہ جمہوری اضلاع کا ذکر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں بھی بھارت کے عوام کے جمہوری جذبات کو دبایا نہیں جاسکا۔ آزادی کے بعد جمہوری جذبے کو پنپنے کا پورا موقع ملا۔ بھارت نے گزشتہ 75 سالوں کے دوران ایک جمہوری ملک کے طور پر غیر معمولی ترقی کی ہے۔مودی نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کی کامیابی نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے عوامی بہبود ہو سکتی ہے، ہو رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہوتی رہے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago