Categories: قومی

پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق میں جو ترقی ہوئی ہے وہ 50 سالوں میں نہیں ہوئی: امت شاہ

نامسائی میں ایک ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو نامسائی میں ایک ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ مودی حکومت شمال مشرقی ہندوستان کی ترقی کے لیے تین نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر شاہ نے اپنے اروناچل پردیش کے دورے کے دوسرے دن نامسائی میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ وزیر اعلی پیما کھانڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈبل انجن والی حکومت نے گزشتہ آٹھ برس میں اروناچل پردیش کی ہمہ جہت ترقی کے لیے  جو کیا ہے وہ   پچھلے 50 سالوں میں  نہیں ہوا۔ شاہ نے کہا کہ اروناچل پردیش بھارت ماتا کے تاج میں ایک جواہر کی طرح روشن ہے اور یہ مقدس سرزمین بہت سی ثقافتوں کی آماجگاہ ہے۔

شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے آٹھ سالوں میں شمال مشرقی علاقے کا 50 سے زیادہ مرتبہ دورہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی شعبے سے متعلق دو بڑی پیشہ ورانہ یونیورسٹیوں، نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو ترقی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایسا بدعنوانی سے پاک نظام بنانے کا کام کیا ہے، جس کے ذریعے مرکزی حکومت کا پیسہ اروناچل اور شمال مشرق کے لوگوں تک پہنچا ہے۔ شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کبھی دہشت گردی، انتہا پسندی اور بم دھماکوں کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن آج یہ سیاحت، ترقی، انفراسٹرکچر، مختلف بولیوں، زبانوں، رقص، موسیقی اور کھانے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کو سڑک اور ریل رابطہ مل گیا ہے اور اروناچل پردیش کو بہت جلد اپنا ہوائی اڈہ مل جائے گا۔ مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے شمال مشرق میں شورش اور دہشت گردی کے واقعات میں 89 فیصد کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے شمال مشرقی ہندوستان کے لئے تین جہتی ایجنڈا بنایا ہے۔ ان میں اس کی بولیوں، زبانوں، رقص، موسیقی، پکوان، ثقافتی تنوع اور قدرتی خوبصورتی کا تحفظ اور فروغ اور دنیا بھر سے سیاحت کو ہمارے خوبصورت شمال مشرق اور اروناچل میں لانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ پورے شمال مشرق کی ریاستوں کے تمام تنازعات کو ختم کرکے امن قائم کرنا اور شمال مشرق کو ایک ترقی یافتہ خطہ کے طور پر دیکھنا ہے۔ شاہ نے کہا کہ آسام اور اروناچل کے درمیان 50 سال سے سرحدی تنازعہ ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد ہی یہ سرحدی تنازعہ ختم ہو جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ امت شاہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی اور سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago