قومی

دھرمیندر پردھان نے پی ایم مودی کو’’انڈیا: دی مدر آف ڈیموکریسی‘‘کتاب پیش کی

نئی دلی۔ 23؍ دسمبر۔(انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج  مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے ’’ انڈیا: دی مدر آف ڈیموکریسی ‘‘کے عنوان سے  ایککتاب پیش کی۔

شائع کردہ کتاب ہندوستان میں جمہوریت کی ابتدا کا ثبوت پر مبنی بیان ہے

 اس موقع پر  وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اور ممبر سکریٹری، آئی سی ایچ آر، پروفیسر رگھوویندر تنور اور پروفیسر امیش اشوک کدم بھی موجود تھے۔

آئی سی ایچ آر کی طرف سے تیار اور شائع کردہ کتاب ہندوستان میں جمہوریت کی ابتدا کا ثبوت پر مبنی بیان ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کتاب، اس میں کی گئی محنت اور آئی سی ایچ آر کی فکری کوشش کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید، ممبر سکریٹری اور چیئرمین، آئی سی ایچ آر کو ان کی مستقبل کی تعلیمی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شری دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تہذیب کے آغاز سے ہی ہندوستان میں جمہوری جذبے اور اخلاقیات جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی ایچ آر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ہندوستانی جمہوریت کی ابتدا اور نظریات کے ثبوت پر مبنی بیان ہے۔کتاب ہندوستان کی جمہوری روایات کے بارے میں بات کرتی ہے جنہوں نے نہ صرف برصغیر پاک و ہند کی تقدیر بدل دی بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو بھی متاثر کیا۔

جمہوریت کی جڑیں ہندوستان کے قومی اخلاقیات اور ہماری قدیم ثقافت میں ہیں، جو مختلف اور حتیٰ کہ اختلافی نقطہ نظر کا احترام سکھاتی ہے۔کتاب پرجا تنتر، جن تنتر، اور لوک تنتر کے درمیان فرق کرتی ہے۔ اس کتاب میں ہندوستان میں رائج جمہوری اداروں کے بے شمار اقتباسات ہیں، جو زمانوں کے دوران موجود ہیں۔ یہ مزید تصدیق کرتی ہے کہ ہندوستان میں جمہوری نظام زمانوں کے دوران تیار ہوا ہے۔ نیز، یہ کتاب عالمی اکیڈمی کی توجہ دلانے کی ایک کوشش ہے کہ قانون کے لیے ویدک اصطلاح دھرمن ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago