قومی

ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے شوپیاں میں محکمہ زراعت کے کام کاج کا جائزہ لیا

شوپیان، 26 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں، فلیگ شپ پروگراموں اور کاپیکس بجٹ کی فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے منی سیکریٹریٹ کے میٹنگ ہال میں شوپیاں ضلع کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

یہاں میٹنگ کے دوران، مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں  پر جو محکمہ کے ذریعے لاگو  کی جارہی  ہیں، پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت خرچ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور کاشتکاری کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک مقررہ وقت کے ساتھ معقول اور مکمل استعمال کیا جانا چاہیے۔

اقبال نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کو آلو، مکئی، پیاز اور دیگر پودے کے بیج بروقت فراہم کریں تاکہ وہ بہتر ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔

 ڈائریکٹر نے افسران سے کہا کہ وہ مختلف سی ایس ایس کے نفاذ کے حوالے سے کسانوں سے رائے لیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کے انداز میں اختراعی انداز اپنا کر کاشتکار برادری کی قسمت بدلنے کے لیے کام کریں۔

سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کے حوالے سے کسانوں میں بیداری پیدا کریں

انہوں نے کیمیائی کھادوں کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور افسران سے کہا کہ وہ سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کے حوالے سے کسانوں میں بیداری پیدا کریں۔ بعد ازاں ڈائریکٹر نے دیو پورہ شوپیاں کا دورہ کیا تاکہ علاقے کے لوگوں کے مسائل اور مطالبات سنیں اور انہیں محکمہ زراعت کی طرف سے فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیں۔ ڈائریکٹر نے دیو پورہ شوپیاں میں نینو یوریا کے بارے میں ایک بیداری پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago