نئی دہلی، 4 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو ایک بار پھر اپنی اہمیت کی حامل مون مشن آرٹیمس-1′ کی لانچنگ ملتوی کر نی پڑی ہے۔ کل رات 11.47 بجے لانچ کیا جانا تھا لیکن اسے آخری لمحات میں ملتوی کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس میں خطرناک لیک اس وقت ہوا جب اسے ٹیسٹ کی حتمی تیاریوں کے لیے ایندھن بھرا جا رہا تھا۔ راکٹ میں ایندھن کی ترسیل کے نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملنے کی وجہ سے لانچ کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا۔ اس کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اس سے قبل 29 اگست کو راکٹ کے 4 انجنوں میں سے تیسرے انجن میں تکنیکی خرابی اور خراب موسم کی وجہ سے اس کی لانچنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔
امریکہ 53 سال بعد اپنے مون مشن آرٹیمس کے ذریعے ایک بار پھر انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے اور آرٹیمس-1 اس سمت میں پہلا قدم ہے۔ یہ مشن کا ٹیسٹ فلائٹ ہے جس میں خلاباز نہیں ہوں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…