Categories: قومی

جتیندر سنگھ نے ‘‘آسام کے ورثے کی دریافت’’کے عنوان سے ایک کافی ٹیبل بُک کا اجراء کیا امیتابھ بچن نےاس کا پیش لفظ لکھا ہے جبکہ پنگوئن نے اسے شائع کیا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ‘‘آسام کے ورثے کی دریافت’’کے عنوان سے ایک کافی ٹیبل بُک کا اجراء کیا امیتابھ بچن نےاس کا پیش لفظ لکھا ہے جبکہ پنگوئن نے اسے شائع کیا ہے

شمال مشرقی ریاستوں کے ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ‘‘آسام کے ورثے کی دریافت’’ کے عنوان سے ایک کافی ٹیبل بُک کا اجراء کیا، اس کا پیش لفظ امیتابھ بچن نے لکھا ہے اور پنگوئن نے اسے شائع کیا ہے۔

گلیز پیپر پر تصاویر اور فوٹوگراف کے ساتھ یہ کافی ٹیبل بُک شمال مشرقی خطے کی سب سے بڑی ریاست آسام میں رہائش پذیر مختلف نسلی قبائل اور ذیلی قبائل  کے ورثے، عقائد اور ا عتقادات  اور روایات کی ایک نہایت دلکش انتخاب پیش کرتا ہے۔

کافی ٹیبل بُک کا اجراء کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس کے مصنف پدم پنی بورا کو مبارکباد دی ، جو پیشے سے انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس-2009 بیچ) کے ایک آفیسر ہیں لیکن انہوں نے کئی برسوں میں اپنے آپ کو ایک ماہر مصنف کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کی ہے اورہندوستان کے شمال مشرقی خطے کی متنوع خصوصیات کو ظاہر کرنے والے مضامین میں مہارت حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زیادہ تر یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ شمال مشرقی خطے کو باقی ہندوستان کے قریب لایا جانا چاہئے۔ لیکن بہت ہی کم لوگ سمجھتے ہیں کہ حقیقت میں باقی ہندوستان شمال مشرق سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پدم پنی بورا کی یہ کتا ب آسام کی غیردریافت شدہ عظمت  اور شان وشوکت کے متعدد پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کافی ٹیبل کو وسیع پیمانے پر مشتہر کرنے کا مشورہ دیا اور امید ظاہر کی کہ بورا کی یہ تصنیف نہ صرف کتاب کے صفحات تک محدود رہے گی بلکہ پوری دنیا میں شمال مشرق کے کلچر اور ثقافتی ورثے  کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے گی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago