Categories: قومی
ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">15/فروری <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">2022 ۔ صحت و کنبہ بہبود اور کیمیاجات و کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ کے تحت کام کرنے والے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس نے ایک پرزنٹیشن دیا، جس میں اس طریقہ کار کو واضح کیا گیا جس کے ذریعے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت  اور کیمیاجات و کھادوں کی وزارت، تحقیق و ترقی سے متعلق کاموں کو باہمی تعاون کو فروغ دے سکتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ ہمیں آتم نربھر بھارت کے جذبے کے ساتھ تحقیقی کاموں کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ کیمیاجات کے شعبے کے علاوہ ہمیں فارما اور صحت کے میدان میں ایسے شعبوں کی نشان دہی کرنی چاہئے جہاں ترقی کے لئے کام کیا جاسکے اور باہمی تعاون کے ذریعے دیسی ٹیکنالوجی کو اپنایا جاسکے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بورڈ کے کاموں کو وسعت دینے اور اس کے کام کاج کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت کے سبھی صنعتی کلسٹروں تک پہنچے اور چھوٹے و بڑے صنعت کاروں کے درمیان بیداری پیدا کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم انھیں مطلع کریں اور انھیں سکھائیں کہ کیسے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اختراعاتی دیسی ٹیکنالوجی کے فروغ میں کیسے ان کی مدد کرسکتا ہے۔ اس سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے خودکفیل بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی شکل دینے کی سمت بڑھنے میں ملک کی مدد ملے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت اور کیمیاجات و کھادوں کی وزارت کے متعلق کاموں میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کو فروغ دینے کے سلسلے میں دونوں وزارتوں کے متعدد محکمے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور دیگر حصص داروں کے ساتھ برابر میٹنگیں کریں گے۔ وہ متعلقہ شعبوں میں دیسی ٹیکنالوجی کے فروغ کے مواقع کا پتہ لگائیں گے اور ایسے شعبوں کی بھی نشان دہی کریں گے جہاں باہمی تعاون کے امکانات موجود ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے بارے میں:
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بھارت سرکار کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کا قیام 1996 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد درآمد شدہ ٹیکنالوجی کو اپنانے کے عمل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیسی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور اس کو تجارتی شکل دینا تھا۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ان سرگرمیوں کے لئے تکنیکی اور مالی مدد دستیاب کراتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">میٹنگ میں تین وزارتوں کے اعلیٰ اہل کاروں نے شرکت کی، جن میں مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، محکمہ فارما کی سکریٹری محترمہ ایس اَپرنا، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز محکمہ کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا، سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر شری وری چندر شیکھر اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شری وری چندر شیکھر اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سکریٹری راجیش کمار پاٹھک شامل ہیں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago