قومی

ڈی آر آئی نے 11.94 کلو گرام ہیروئن ضبط کی

ڈی آر آئی نے 11.94 کلو گرام ہیروئن ضبط کی اور اس میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا

ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو (ڈی آر آئی) کے افسران نے خصوصی خفیہ جانکاری کی بنیاد پر گذشتہ روز کینیا ایئرویز کے ذریعہ نیروبی کے راستے ہرارے سے ممبئی آنے والی ایک بھارتی خاتون مسافر کو روکا۔ اس کے سامان کی جانچ کے نتیجہ میں 11.94 کلوگرام کریم رنگ کے دانے برآمد ہوئے. اور پھر انہیں ضبط کر لیا گیا۔ نارکوٹکس فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ کے ذریعہ ان کی جانچ کیے جانے کے بعد اس چیز میں ’’ہیروئن‘‘ کی موجودگی کا پتہ چلا. جو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت آنے والا ایک نشہ آور مادہ ہے ۔

ضبط کیے گئے این ڈی پی ایس مادے کا مجموعی وزن 11.94 کلو گرام ہے. اور غیر قانونی بازار میں اس کی قیمت تقریباً 84 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ نشہ آور مادے کو بڑی چالاکی سے ٹرالی بیگ اور فائل فولڈر کے اندر چھپایا گیا تھا۔

ڈی آر آئی نے 11.94 کلو گرام ہیروئن ضبط کی اور اس میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا

مسافر نے بتایا کہ ڈرگس اسے ہرارے میں سونپی گئی تھی اور اسے ممبئی میں دو لوگوں کو سونپا جانا تھا۔ ڈی آر آئی کے افسران نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے دونوں لوگوں کی شناخت کی . اور انہیں گرفتار کر لیا، جو ممبئی ہوائی اڈے کے باہر سے مسافر کو لینے. اور ممنوعہ سامان حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔

مسافر کو دیگر 2 وصول کنندگان کے ساتھ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago