اسٹیل اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کُلستے نے آج راجیہ سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سرکار نے خام لوہے کی کھدائی ، لوہے اور اسٹیل صنعتوں کے پروجیکٹوں کے لئے ماحولیاتی منظوری (ای سی)حاصل کرنا لازمی کردیا ہے۔ای سی کے پس منظر کی شرائط کے مطابق پروجیکٹ کی تجویز پیش کرنے والوں کو ماحولیات کے مطابق نقل و حمل کو یقینی بنانا چاہئے اور اس پہلو کو اثراتی تجزیے اور ماحولیاتی انتظامی منصوبے میں شامل کرنا چاہئے۔ماحولیات(تحفظ)قانون 1986 میں لوہے اور اسٹیل کی اِکائیوں اور خام لوہے کی کھدائی و پروسیسنگ کے لئے آس پاس کے ہوا کے معیار سمیت ماحولیاتی معیارات کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ای سی شرائط کے مطابق پروجیکٹ کے علاقوں میں ہوا اور پانی کے معیار کی نگرانی پروجیکٹ کی تجویز پیش کرنے والوں کے ذریعے کی جانی چاہئے اور شش ماہی بنیاد پر اس کی رپورٹ بھی پیش کی جانی چاہئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…