Categories: قومی

بھارت کی یکجہتی اورسالمیت کو بگاڑنے کی ہر کوشش کا منہ توڑجواب دیا جائے گا: راجناتھ سنگھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے آج  جموں و کشمیر کے آگے والے علاقوں کا دورہ کیا اور سرحد کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے؛ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی؛ جی او سی، 15 کور کے لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا اور جی او سی، 19 انفنٹری ڈویژن میجر جنرل اجے چاندپوریا نے  وزیر دفاع کے ساتھ انہیں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بعد ازاں جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔ اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر ان کی بہادری اور جوش کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی بے مثال ہمت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے اور لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی نے ہمیشہ بھارت مخالف سرگرمیوں کا سہارا لیا ہے۔ ریاست نے ماضی میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسلح افواج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے حال ہی میں ریاست میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان بھارت کو ہزار کوششوں کے ذریعے خون بہانے کے اپنے انداز سے ملک میں امن کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ لیکن، ہماری سیکورٹی فورسز اس ملک کے لیے ایسی حفاظتی ڈھال ہیں کہ جو بھی اسے توڑنے کی کوشش کرتا ہے، اپنا خون بہاتا ہے۔ قوم کو ہماری افواج پر بے پناہ بھروسہ ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ انہوں نے  ملک کی یکجہتی اور سالمیت  کو    نقصان  پہنچانے  کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago