قومی

گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستانی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں آٹھ گنا اضافہ ہوا: وزیر اعظم

گاندھی نگر میں ڈیفنس ایکسپو 2022 کا افتتاح کیا

ورچوئل میڈیم کے ذریعے دیسا ایئربیس کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ  کے روز کہا کہ ہندوستان دفاعی شعبے میں ارادہ، اختراع اور عمل درآمد کے منتر پر آگے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستانی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

ملک اب بہت آگے نکل چکا ہے۔ پہلے ہم کبوتر چھوڑتے تھے۔ اب ہم چیتوں کو چھوڑتے ہیں۔ وزیر اعظم آج گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن اور نمائش مرکز میں ڈیفنس ایکسپو 2022 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے صنعت اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے خلائی شعبے میں دفاعی افواج کے لیے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے مشن ڈیف اسپیسلانچ  کیا۔ اس کے علاوہ ورچوئل میڈیم کے ذریعے دیسا ایئربیس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی تربیتی طیارے ایچ ٹی ٹی -40 کی نقاب کشائی بھی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو-2022 نئے ہندوستان کی شاندار تصویر کھینچ رہا ہے۔ اس کا عزم  ہم نے امرتکل میں لیاہے۔ اس میں قوم کی ترقی بھی شامل ہے۔ ریاستوں کا تعاون بھی ہے۔ اس میں نوجوانوں کی طاقت بھی ہے۔نوجوانوں کے خواب بھی ہیں۔ اس میں نوجوانوں کا عزم بھی ہے۔

نوجوانوں کی طاقت بھی ہے۔ اس میں دنیا کے لئے  امید ہے۔ دوست ممالک کے لیے تعاون کے مواقع بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملککی  اس طرح کی پہلی ڈیفنس ایکسپو ہے جس میں صرف ہندوستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اس میں صرف میڈان انڈیادفاعی سازوسامان ہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago