Categories: قومی

بحیرہ عرب کا طوفان تاو تے انتہائی شدید

گجرات میں شدید بارش کی وارننگ جاری

بحیرہ عرب میں اٹھا سمندری طوفان تاو تے اب نہایت شدید (ویری سیویر) زمرہ کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور س کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزیدخوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18مئی کی صبح گجرات کے مہووا(بھاو نگر) اور پور بند کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ طوفان آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 620کلو میٹر جنوب۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اس کے کل گجرات کے ساحل کے مزید قریب پہنچنے کے دوران ہواوں کی رفتار 155سے لیکر 185کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی گجرات میں بھاو نگر، گر سومناتھ، امریلی، پوربندر کے علاوہ احمد آباد، ودوڈرہ، بھروچ، ولساڈ وغیر ہ میں شدید سے نہایت شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

سمندر میں اتار چڑھاو کی وجہ سے ماہی گیروں کو اس میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گجرات کی بندرگاہوں پر بھی دو نمبر کا وارننگ سگنل لگا دیا گیا ہے۔

موسم مرکز کی طرف سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طوفان، شدید بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں کچے وپکے مکانات، سڑکوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور فصلوں وغیرہ کو نقصان ہوسکتا ہے۔ اس میں خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ماہی گیروں میں سمندر میں نہیں جانے، سڑک اور ریل آمدو رفت کو بھی کنٹرول کرنے، طوفان کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

تاوتے کی وجہ سے کووڈ مراکز کے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے: کابینی سکریٹری

کابینی سکریٹری راجیو گابا نے حکام سے سمندری طوفان تاو تے کے مدنظر تمام احتیاتی اور ضروری اقدمات کرنے کے لیے کہا ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد معمولات زندگی معمول پر لائے جاسکیں اور وہاں واقع کووڈ دیکھ بھال مراکز کے آپریشن میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔

مسٹر گابا نے اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نیشنل کرائسس منیجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تاوتے کے مدنظر صورتحال کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور تملناڈو کے چیف سکریٹریوں کے علاوہ مرکز کے زیرانتظام ریاستوں لکشدیپ اور دادر ناگر حویل اور دمن دیو کے ایڈمنسٹریٹر وں کے مشیروں اور مختلف وزارتوں کے سکریٹریوں نے حصہ لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago