Categories: قومی

بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر

نئی دہلی، 09 جون (انڈیا نیرٹیو)

اب دہلی پولیس کی انٹیلی جنس فیوڑن اینڈ اسٹریٹجک آپریشن (IFSO) یونٹ نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل ترجمان نوپور شرما کو ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کی طرف سے دھمکی دینے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ماضی میں کئی افراد نے دو مختلف کمیونٹیز کے لیے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹس کیں۔ اس کے علاوہ قابل اعتراض ریمارکس بھی دیے گئے۔ اس سلسلے میں دونوں اطراف کے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما اور دیگر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

آئی ایف ایس سی یونٹ کے ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا کے مطابق، ماضی میں کچھ لوگوں کی طرف سے ایک دوسرے کے بارے میں قابل اعتراض ٹویٹس کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض باتیں بھی لکھی گئیں۔ اس طرح کے کئی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیل نے بدھ کو آٹھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس ایف آئی آر میں بی جے پی کے نکالے گئے لیڈر نوین کمار جندل، مصنف صبا نقوی، ہندو مہاسبھا سے پوجا شکون پانڈے، راجستھان سے مولانا مفتی ندیم اور پیس پارٹی کے ترجمان شاداب چوہان کے نام شامل ہیں۔ ان پر لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایک اور ایف آئی آر میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں بی جے پی سے نکالی گئی لیڈر نوپور شرما کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

ذرائع کی مانیں تو کچھ دن پہلے IFSCنے نوپور شرما کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے علاوہ نوپور کو مل رہی دھمکیوں کی وجہ سے دہلی پولیس نے انہیں سیکورٹی بھی فراہم کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago