بھارت میں آبی ذخائر پر پہلی مردم شماری
مردم شماری ملک کے آبی وسائل کے بارے میں اہم معلومات کو ظاہر کرتی ہے
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی قابلیت سے بھرپور رہنمائی میں جل شکتی کی وزارت نے ملک بھر میں آبی ذخائر کی پہلی بار مردم شماری کرائی ہے۔ مردم شماری ہندوستان کے آبی وسائل کے بارے میں ایک جامع معلومات فراہم کرتی ہے، جس میں قدرتی آبی ذخائر اور انسان ساختہ آبی ذخائر جیسے تالاب، ٹینک، جھیلیں وغیرہ، نیز آبی ذخائر کی تجاوزات پر ڈیٹا اکٹھا کرنا شامل ہے۔ مردم شماری نے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان تفاوت اور تجاوزات کی مختلف سطحوں کو بھی اجاگر کیا اور ملک کے آبی وسائل کے بارے میں اہم معلومات کا انکشاف کیا۔
مردم شماری کا آغاز مرکزی امداد یافتہ اسکیم ‘‘آبپاشی مردم شماری’’ کے تحت کیا گیا تھا. جس میں چھٹی چھوٹی آبپاشی مردم شماری کے ساتھ مل کر تمام آبی ذخائر کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس موجود تھا۔ آبی ذخائر کے تمام اہم پہلوؤں بشمول ان کی قسم، حالت. تجاوزات کی حیثیت، استعمال، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش. اسٹوریج کو بھرنے کی صورتحال وغیرہ کے بارے میں معلومات اکٹھا کی گئی۔ اس نے دیہی اور شہری علاقوں میں موجود تمام آبی ذخائر کا احاطہ کیا . جو زیر استعمال ہیں یا غیر استعمال میں ہیں۔ مردم شماری میں آبپاشی، صنعت، ماہی پروری، گھریلو/پینے، تفریح، مذہبی. زیر زمین پانی کے ریچارج وغیرہ جیسے آبی ذخائر کے تمام قسم کے استعمال کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…