نئی دہلی، 11 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت نے آج (منگل کے روز) باضابطہ طور پر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے نام کی سفارش اپنے جانشین کے طور پر کی۔
چیف جسٹس للت نے صبحسوا دس بجے تمام ججوں کی موجودگی میں جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کوانہیں اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش والا خط سونپ دیا۔
چیف جسٹس للت 8 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 7 اکتوبر کو مرکز نے اگلے چیف جسٹس کے نام کے لیے چیف جسٹس یو یو للت سے سفارش مانگی تھی۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ دوسرے سینئر ترین جج ہیں۔ اگلے چیف جسٹس کے طور پر ان کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 9 نومبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سے اکنامکس میں بی اے آنرس کیا، اس کے بعد دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور ہارورڈ لاء اسکول سے ایل ایل ایم کیا۔
بیرون ملک کئی یونیورسٹیوں اور لاء کالجوں میں لیکچر دے چکے ہیں۔ وہ امریکہ میں یونیورسٹی آف اوکلاہوما اسکول آف لاء اور ممبئی یونیورسٹی میں تقابلی آئینی قانون میں وزیٹنگ پروفیسر رہ چکے ہیں۔
انہوں نے اپنی وکالت کا آغاز بامبے ہائی کورٹ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں پریکٹس بھی کی۔ انہیں جون 1998 میں بامبے ہائی کورٹ میں سینئر ایڈوکیٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔
وہ 1998 سے مارچ 2000 تک اے ایس جی رہے۔ انہیں 29 مارچ 2000 کو بامبے ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ انہیں 31 اکتوبر 2013 کو الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور 13 مئی 2016 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…