قومی

رام پور کے نوگانواں میں کھچڑی پنچایت سے سابق مرکزی وزیر عباس نقوی کا خطاب

 سینئر بھاجپا نیتا اور سابق مرکزی کابینہ وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ’’دقیانوسی سیاست، دیوالیہ وراثت ڈائیلاسس پر ہے‘‘۔

رام پور میں وِدھان سبھا ضمنی چنائو میں بھاجپا اُمیدوار شری آکاش سکسینہ کی حمایت میں گرام نوگانواں میں منعقدہ ’’کھچڑی پنچایت‘‘میں نقوی نے کہا کہ ’’گھمنڈ، ا َنارکی ہی آفت کی وجوہات بنتی ہیں، ہمیں’’بدلے کی سنک‘‘ نہیں ’’بہتری کی سوچ‘‘ کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

 نقوی نے کہا کہ ’’عہدے کا غرور، طاقت کا سُرور‘‘ وقت کے ساتھ ہمیشہ چکناچور ہو جاتا ہے، ہمارا ہَدَف سماج کی خوشحالی ، حفاظت اور اِحترام ہونا چاہئے۔ نقوی نے کہا کہ مودی۔یوگی دَور میں سیاست ، ’’ پُشتینی ز مینداری‘‘ نہیں، ’’خدمت کی رَواداری‘‘ بن گئی ہے۔

اِس اِنقلابی تبدیلی سے حکمرانی اورسیاسی طاقت کو’’خاندانی جاگیر‘‘ سمجھنے والوں میں بوکھلاہٹ صاف دکھائی دے رہی ہے۔ نقوی نے کہا کہ وزیرِ اَعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سیاست کی ثقافت میں لائی گئی مثبت تبدیلی کا نتیجہ ہے کہ اب نیتا کی پہچان’’خاندان کی پرورش‘‘سے نہیں بلکہ ’’ہمت اور اَنتھک محنت ‘‘ سے بنتی ہے۔

نقوی نے کہا کہ ’’اِحترام کے ساتھ خود مختاری‘‘،’’بغیر بھید بھائو کے ترقی‘‘ کے عزم کے ساتھ مودی۔یوگی نے ’’ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم‘‘  کی پالیسی کے ذریعہ سماج کے ہر طبقے کو ترقی میں برابر کا حصے دار ۔بھاگی داربنایا ہے۔

مودی۔یوگی کی سرکار گائوں، غریب، کسان، نوجوان، خواتین کے مفاد کے تئیںوقف حکومت ہے۔ آج سماج کے ہر طبقے میں’’وِکاس اور وِشواس کا ماحول‘‘ بنا ہے۔ نقوی نے کہا کہ شری مودی اور شری یوگی کے ’’محنت کے نتائج ‘‘ اور’’توبہ کی طاقت کو’’پِٹے پولیٹیکل افراد‘‘ نہ کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی شکست دے سکتے ہیں۔

 نقوی نے کہا کہ اُتّر پردیش میں مخالف پارٹیاں ’’ بنا زمین کے زمین داری‘‘ او’’ بنا عوامی حمایت کے جاگیرداری‘‘ کے لئے جد وَ جہد کر رہی ہیں۔

اِس موقع پر اُتّر پردیش کے سینیئر وزیر شری سریش کھنّہ ، رام پور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ شری گھنشیام لودھی، رام پور ضلع پنچایت صدر شری خیالی رام لودھی، پیک فیڈ کے چیئر مین شری سوریہ پرکاش پال، شری آکاش سکسینہ، رام پور بھاجپا ضلع صدر شری اَبھے گپتا، سینیئر بھاجپا نیتا شری کپل آریہ ،شری جوالا پرساد گنگوار، شری جاگیشور دیکشیت، ممبرضلع پنچایت شری اِمتیاز اَحمد چنٹو، گرام پردھان شری اِرشاد قریشی اور دیگر معزّز افراد حاضر رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago