Categories: قومی

ریل روکو مہم کے مدنظرچار میٹرو اسٹیشن بند

’’ریل روکو ‘‘ مہم کے مدنظرچار میٹرو اسٹیشن بند

نئی دہلی ، 18 فروری (ہ س)

زرعی قوانین کے خلاف تحریک کررہے کسان تنظیموں کی ریل روکومہم کے پیش نظر، دہلی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس ترتیب میں ٹیکری بارڈر ، پنڈت شریرام شرما ، بہادرگڑھ سٹی اور بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے لیا ہے۔ اس کے علاوہ نانگلوئی ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔

کسان تحریک کی حمایت میں ریل چکا جام کا بہار میں ملا جلا اثر، پٹری پر اترے لیڈر

دہلی میں تین زرعی قواتین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کے حمایت میں بہار میں اپوزیشن لیڈراحتجاج کر رہے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں جمال پور ، مونگیر کے کسان مونگیر ریلوے اسٹیشن کی پٹری پر اتر کر احتجاج کیا۔ این سی پی اور مالے کارکنوں نے ریل کو روک کر تحریک میں شامل ہوئے ۔قانون کو بحال رکھنے کے لیے جی آر پی اور آر پی ایف مونگیر اسٹیشن پہنچے۔

ادھر سمستی پور اور مظفر پور کے درمیان کئی اسٹیشنوں پر جھنڈا ، بینر کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔ یہاں کارکنان چار بجے تک ریلوے ٹرک پر دھرنا دیں گے۔ کسانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے اسٹیشنوں پر سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حالانکہ ریل چکا جام اور ٹرین سروس کو درہم برہم کرنے کے قیاس آرائیوں کی وجہ سے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

بیگوسرائے سے کانگریس کرے گی ’کسان نیائے یاترا ‘ کے دوسرے مرحلہ کی شروعات

بہار ریاستی کانگریس کے ذریعہ ’کسان نیائے یاترا ‘ کے دوسرے مرحلہ کی شروعات 20 فروری سے کرے گی۔ دوسرے مرحلہ کی شروعات بیگوسرائے سے ہوگی۔

20 فروری کو قومی شاعر رام دھاری سنگھ دن کر کو خراج عقیدت پیش کرکے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا اور ریاستی انچارج بھکت چرن داس ’کسان نیا ئے یاترا ‘کی شروعات کریں گے۔ پروگرام کی تیاری جنگی پیمانہ پر کی جارہی ہے۔

مجوزہ پروگرام کو لے کر ریاستی خواتین کانگریس کی صدر امیتابھوشن بیگوسرائے ضلع کے مختلف حلقوں میں لوگوں سے رابطہ کرکے زرعی بل کے نقصانات اور پروگرام کی کامیابی کے لیے لوگوں سے رابطہ کر رہی ہیں ۔

امیتا بھوشن نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ روایتی طور پر کانگریس کسانوں کے ساتھ رہی ہے۔ آج بھی جب مرکزی حکومت تین زرعی قوانین کے ذریعہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو کھیتی باڑی اور کاشتکاری بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے تو سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ہدایت پر کانگریس کا ایک ۔ ایک کارکنان گزشتہ ماہ سے کسان تحریک کی حمایت میں کھڑا ہے۔

اس سلسلے میں بہار ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا اور ریاستی انچارج بھکت چرن داس کی سربراہی میں’ کسان نیا یاترا ‘ کی جارہی ہے۔اس کا دوسرا مرحلہ 20 فروری کوبیگوسرائے ضلع سے شروع کیا جارہا ہے۔  کسانوں کی حمایت میں بلائے گئے اس پروگرام کے تئیں کارکنان اور لوگوں میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago