Categories: قومی

چاررافیل لڑاکا طیارے بھارت کے لیے فرانس سے روانہ ہوئے

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

رافیل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرکے فرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی ، 22اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ، جو پانچ روزہ فرانس کے دورے پر ہیں ، آج فرانسیسی ائیربیس سے پانچویں مرحلے کے طور پر چار رافیل لڑاکا طیارے ہری جھنڈی دکھا کر بھارت کے لیے روانہ کیا۔ فی الحال ، چاروں رافیل طیارے پوری رفتار سے بھارت آرہے ہیں۔ فرانسیسی فضائیہ کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھارتی فضائیہ کے سربراہ فرانس کے دورے پر ہیں۔

ائیر چیف مارشل نے ائر بیس پر رافیل جیٹ طیاروں کئ نئے دستے کا بھی معائینہ کیا جو بھارت آنے کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے ایئر فورس کے پائلٹوں سے بھی ملاقات کی جنہیں یہ طیارے بھارت لیکر آنا تھا۔ اس کے بعد ، رافیل کے چاروں لڑاکا طیاروں کوروانہ کیا گیا۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کو 2016 میں  36 رافیل لڑاکا طیاروں کی بابت معاہدہ ہوا تھا۔  اب تک 21 طیارے  فرانس نے بھارتی فضائیہ کے حوالے کیا ہے۔جن میں سے 14 اب تک بھارت پہنچ چکے ہیں۔ بقیہ طیارے ایئر فورس کے پائلٹوں کی تربیت کے لیے فرانس میں تعینات ہیں۔ ان میں سے چار رافیل آج بھارت کے لئے روانہ ہوگئے۔

یہ چاروں رافیل بگیر کہیں رکے 7000 کلومیٹر سے زیادہ کی مسافت طے کریں گے اور براہ راست بھارت میں اتریں گے۔ اس دوران ، درمیان پرواز، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فضائیہ کے ایئربس سے خلیج عمان میں 330 ملٹی رول ٹرانسپورٹ ٹینکروں کی مدد سے ایندھن ان جنگی طیاروں میں بھرا جائے گا۔اب تک 14 رافیل بھارت آئے ہیں اور وہ بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ بن چکے ہیں۔ بھارت نے ان تمام لڑاکا طیاروں کو چین اور پاکستان کے محاذوں پر تعینات کردیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago