اس کے لیے وائٹ ہاؤس نے کی جم کر تعریف، کہا ہندوستان کا کردار اہم ہے
(واشنگٹن،19 نومبر (انڈیا نیرٹیو
وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو (مقامی وقت کے مطابق) یوکرین-روس تنازعہ کے پس منظر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے لئے کئے گئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے تبصرے ’’آج کا دور جنگ کا نہیں ہے‘‘ کو جی-20 سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں جوڑنے کی جم کر تعریف کی۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار اہم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کا یہ پیغام انڈونیشیا کے بالی میں جی-20 کے مشترکہ اعلامیہ کے اختتام کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کارائن جین پیئر نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کو یقین ہے کہ جی-20 سربراہی اجلاس کامیاب رہا۔ پیئر نے سربراہی اجلاس کی کامیابی میں صدر جو بائیڈن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کے کردار کو اہم بتایا۔
پیئر نے کہا- ‘ہم نے جی-20 سربراہی اجلاس کو کامیاب بنایا۔ صدر بائیڈن نے مودی اور انڈونیشیا کے صدر سے بات کی۔ بھارت نے سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مودی نے واضح کیا کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھی یوکرین روس تنازعہ کے پس منظر میں اس سال ستمبر میں سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات میں پوتن سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری پیئر نے بھی خوراک اور توانائی کے تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مودی کے کردار کی تعریف کی اور ہندوستان کی جی- 20 صدارت کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…