Categories: قومی

عام بجٹ سال 2022-23: رواں مالی سال میں ملک کی اقتصادی شرح نمو 9.2 فیصد رہنے کا تخمینہ: وزیرخزانہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ منگل کو لوک سبھا میں ڈیجیٹل شکل میں بجٹ پیش کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ملک کی اقتصادی ترقی 9.2 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ یہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے ہماری حکومت غریب اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے میں مصروف ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ لگاتار چوتھی بار ہے جب سیتا رمن مرکزی بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ اس بار حکومت کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں۔ مہنگائی نے کچن کا بجٹ خراب کر دیا ہے۔ حکومت کے سامنے چیلنج بیروزگاری کو کم کرنا ہے۔ ساتھ ہی حکومت کی توجہ ڈس انویسٹمنٹ اور ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں، مرکزی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کو منظوری دی، جس کے بعد سیتا رمن صدر کی منظوری سے جنرل بجٹ پیش کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں۔ اس بار بجٹ میں ٹیکس، انفراسٹرکچر، زراعت، کسانوں اور خواتین سمیت کئی اہم شعبوں میں بڑے اعلانات متوقع ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago