قومی

غلام نبی آزاد نے نئی سیاسی جماعت کاکیااعلان،بنائی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی

جموں، 26 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و مرکزی وزیر  غلام نبی آزاد نے آج یہاں اپنی نئی پارٹی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کوئی دشمن نہیں ہوتا۔ ہم سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں کی مخالفت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی میں لفظ آزاد کا مطلب ان کا نام نہیں بلکہ آزاد ہے۔ یعنی ان کی پارٹی ایک مکمل طور پر آزاد جمہوری پارٹی ہوگی، جس کا تعلق جموں و کشمیر کے لوگوں سے ہوگا۔

پارٹی کے نام کا اعلان کرنے کے بعد آزاد نے صحافیوں کے سامنے پارٹی پرچم بھی لہرایا۔پارٹی کا اعلان کرنے سے قبل آزاد نے پورے ہندوستان بالخصوص جموں و کشمیر کے لوگوں کو نوراتری کی مبارکباد دی۔اتوار کے روز جموں ہوائی اڈے سے آزاد سیدھے گاندھی نگر میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت میں آزاد نے کہا کہ میں یہاں لیڈروں اور کارکنوں سے ملنے آیا ہوں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ اْنہوں نے کسی جماعت یا سیاسی لیڈر سے متاثر ہو کر پارٹی نہیں بنائی ہے۔بلکہ ایک الگ نظریہ سوچ کے ساتھ پارٹی کو وجود میں لایا ہے۔پارٹی کی بنیاد ہی سچ پر مبنی ہے۔وہ کوئی ایسا وعدہ کرکے پارٹی نہیں بنا رہے ہیں جو بعد میں وفا نہ ہو۔اْنہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر محاذ ہر لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago