قومی

غلام نبی آزاد کا جموں میں عوامی وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

جموں،7 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

غلام نبی آزاد کانگریس چھوڑنے کے بعد اپنی نئی پارٹی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کو  اپنے آبائی   حلقہ ڈوڈہ سے بہت امیدیں ہیں۔ ایسے میں جموں میں ملاقاتوں کا سلسلہ ختم کرنے کے بعد آزاد ڈوڈہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

منگل کو بھی آزاد نے جموں میں دن بھر میٹنگیں کیں تاکہ جموں و کشمیر میں نئی پارٹی کی طرف سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر حامیوں کی رائے حاصل کی جا سکے۔ آزاد نے جموں ڈویڑن کے کٹھوعہ، ادھم پور، ریاسی، کٹرا، اکھنور کے وفود سے پارٹی کے نام اور اہم مسائل وغیرہ پر رائے لی۔

ذرائع کے مطابق جموں میں اپنی گاندھی نگر رہائش گاہ پر ہونے والی ان میٹنگوں میں آزاد نے حامیوں سے کہا کہ وہ جلد ہی نئی پارٹی کے اعلان کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے کام کریں۔

ان ملاقاتوں میں سابق نائب وزیراعلی تاراچند سمیت کئی آزاد حامی بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں کا سلسلہ  بدھ کے روز بھی جاری ہے۔

آزاد ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ان کے قریبی دوست جی ایم سروڑی، عبدالمجید وانی ڈوڈہ علاقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ایسے میں آزاد کو پوری امید ہے کہ ان کی نئی پارٹی ڈوڈہ علاقے میں کافی اثر و رسوخ رکھے گی۔

یہی وجہ ہے کہ آزاد اب 8 ستمبر سے خطہ چناب  میں چار روزہ میٹنگ کریں گے تاکہ آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس دوران وہ ڈوڈہ، رام بن، بھدرواہ اور کشتواڑ میں اپنے حامیوں سے رائے لیں گے۔ آزاد کا ڈوڈہ علاقہ کا دورہ کافی مصروف ہے۔

آزاد کانگریس چھوڑنے کے بعد جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے کے تیسرے مرحلے میں 12 ستمبر کو کشمیر کا دورہ کریں گے۔ آزاد کشمیر میں بھی جموں کی طرز پر ریلی نکال سکتے ہیں۔

آزاد کی حمایت میں مستعفی ہونے والے کشمیر کے کانگریس ایم ایل اے محمد امین بٹ، تاج محی الدین، حاجی عبدالرشید، گلزار وانی، پیرزادہ محمد سعید آزاد کے دورہ کشمیر کو کامیاب بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپنی نئی پارٹی کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد آزاد کشمیر سے براہ راست دہلی جائیں گے۔ وہ وہاں سے نئی پارٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago