قومی

گجرات الیکشن: آج ووٹنگ کاپہلامرحلہ، بی جے پی-کانگریس کے کون قد آور لیڈر ڈالیں گے ووٹ؟

 گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس میں بی جے پی سمیت کانگریس کے چار درجن سے زیادہ قد آور لیڈر ووٹ ڈالیں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل، مرکزی وزراء   منسکھ منڈاویہ، پرشوتم روپالا، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے علاوہ کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارجن موڈھواڈیہ، کارگزار صدر ریتک مکوانا، آنند چودھری، اننت پٹیل وغیرہ لیڈر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

معلومات کے مطابق، سی آر پاٹل سورت کے مجورا علاقے میں واقع شیشووہار پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ مرکزی وزیر روپالا امریلی کے ایشوریہ گاؤں میں اپنا ووٹ ڈالیں گی۔ مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ بھاو نگر ضلع کے پالیتانہ کے ہنول گاؤں میں ووٹ ڈالیں گے۔

سابق سی ایم وجے روپانی راجکوٹ شہر کے جیون نگر سوسائٹی-1 میں واقع انل گیان مندر میں ووٹ ڈالیں گے۔ وزیر تعلیم جیتو واگھانی صبح 8 بجے بھاو نگر شہر کے شری رام نگر اسکون سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی سورت شہر میں اُمرہ میں ووٹ ڈالیں گے۔

موڈھواڈیہ پوربندر، راجیہ گرو راجکوٹ میں ووٹ دیں گے

تقریباً ایک درجن سینئر کانگریس لیڈروں نے پہلے مرحلے میں سوراشٹرا اور جنوبی گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالیں گے۔  اس میں گجرات پردیش کانگریس کے سابق صدر اور پوربندر سیٹ سے امیدوار ارجن موڈھواڈیہ پوربندر کے موڈھواڈیہ کے موڈھواڈا پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر رتوک مکوانا، چوٹیلا ٹاور چوک پر واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول، راجکوٹ میں راجکوٹ ایسٹ کے امیدوار اندرنیل راجیہ گرو، امریلی  کے امیدوار اور سابق اپوزیشن لیڈر پریش دھانانی امریلی بہار پرا میں،لاٹھی کے امیدوار ویرجی ٹھومر امریلی ضلع کی کوکاو تحصیل میں واوڈی پرائمری سکول  میں ووٹ ڈالیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago