گجرات: کیوڑیا نئے ہندوستان کا تیرتھ استھان بن گیا : مودی

احمد آباد ، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کیوڑیانئے ہندوستان کاتیرتھ استھان بن گیا ہے۔ یہ مقام پوری دنیا کے سیاحت کے نقشے پر اپنی جگہ بنائےگا۔ اس کے ساتھ ہی مودی نے ان لوگوں پر نشانہ سادھا جو پاکستان اور پلوامہ حملے کے حوالے سے سیاست کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج سرحد پر نقطہ نظر اور طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعظم ہفتہ کے روز قومی یکجہتی کے موقع پر کیوڑیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں منعقدہ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد آج گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صرف ایک خود انحصار کرنے والا ملک اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی سلامتی کے تئیں پراعتمادرہ سکتا ہے۔ اس لیے آج ملک دفاع کے میدان میں خود کفیل ہونے کی طرف گامزن ہے۔ صرف یہی نہیں ، ہندوستان کی نظراور نظریہ بھی سرحدوں پر بدل چکاہے۔ انہوں نے کہا ’آج جو لوگ ہندوستان کی سرزمین پر نگاہ ڈالتے ہیں ان کو ایک اچھا جواب مل رہا ہے۔ آج کا ہندوستان سرحدوں پر سیکڑوں کلومیٹر سڑکیں ، درجنوں پل ، کئی سرنگیں بنا رہا ہے۔‘

انہوں نے دہشت گردی کے لئے کھلی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا اور اشاروں میں کہا کہ ایسے واقعات کا جواز پیش کرنے والوں کو یقیناآڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا’دنیا کے بہت سارے ممالک میں یہ صورتحال جو کچھ عرصے سے پیدا ہوچکی ہے ، جس طرح سے کچھ لوگ دہشت گردی کی حمایت میں نکل آئے ہیں وہ عالمی سطح پر تشویش کی بات ہے۔ آج کے ماحول میں ، دنیا کے تمام ممالک ، تمام حکومتوں ، تماممذاہب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ امن ، بھائی چارے اور باہمی احترام کا جذبہ انسانیت کی اصل شناخت ہے۔ دہشت گردی اور تشدد کبھی بھی کسی کی فلاح و بہبود کا باعث نہیں بن سکتا۔‘

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…