Categories: قومی

گلبرگہ فسادات: ذکیہ جعفری کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 24 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گلبرگہ سوسائٹی فسادات کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی کو سپریم کورٹ آج خارج کردیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی قیادت والی بنچ نے عرضی خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے9 دسمبر2021 کو اس عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سماعت کے دوران گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں تیستا سیتلواڑ پر الزام لگایا تھا کہ وہ گزشتہ بیس سالوں سے گجرات حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے گجرات حکومت کی جانب سے کہا تھا کہ ہمیں ذکیہ جعفری سے ہمدردی ہے۔انہوں نے اپنے شوہر کو کھویا ہے۔ لیکن ان کے دکھ سے فائدہ اٹھانے کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ گواہوں کو سکھایا پڑھایا گیا۔ ایس آئی ٹی نے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے سیتلواڑ پر مقدمہ کیوں نہیں چلایا؟</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہتا نے کہا تھا کہ 2021 میں الزامات لگا کر معاملے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مہتا نے الزام لگایا تھا کہ سٹیزن فار پیس اینڈ جسٹس اور سبرنگ انڈیا ٹرسٹ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کے کھاتوں کا طویل عرصے تک آڈٹ نہیں کیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago