Categories: قومی

ہریانہ ملک کی ساتویں ریاست ہے جہاں تبدیلی مذہب مخالف قانون لاگو ہوگا

ہریانہ ملک کی ساتویں ریاست بننے جا رہی ہے جہاں   تبدیلی مذہب کے خلاف قانون نافذ کیا جائے گا۔ یہ بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اسی اجلاس میں اسے صوتی ووٹ سے منظور کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔  ریاست میں مجوزہ بل کو 'ہریانہ لا اگینسٹ ریلیجن پریونشن بل-2022' کا نام دیا گیا ہے۔

ایک بار جب یہ بل قانون بن گیا تو ریاست میں جبراً تبدیلی مذہب جرم بن جائے گا۔ ایسا کرنے والوں کو 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ان پر چار لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوگا۔ اس بل میں کسی خاص مذہب کا ذکر نہیں ہے۔ یہ قانون اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرنے کا حق بھی دے گا۔

ہریانہ اس قانون کو پچھلے تین سالوں سے لاگو کرنے کے عمل میں ہے۔ ہماچل اور اتر پردیش کے قوانین کا مطالعہ کرنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ہریانہ کے ماحول کے مطابق یہ مسودہ تیار کیا ہے۔ اس سے قبل یہ قانون ملک میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات اور کرناٹک میں بنایا جا چکا ہے۔

قانون کے نفاذ کے بعد کیا تبدیلی آئے گی

کوئی بھی مذہبی  شخصیت یا کوئی دوسرا شخص جو تبدیلی  مذہب کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو جائے وقوع کے بارے میں پیشگی اطلاع دیتے ہوئے نوٹس دے گا۔ اس نوٹس کی ایک کاپی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائے گی۔ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ 30 دن کے اندر تحریری طور پر اپنا اعتراض درج کرا سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تحقیقات کرے گا اور تعین کرے گا کہ آیا تبدیلی کا مقصد دفعہ 3 کی خلاف ورزی کرنا ہے۔ اگر اسے اس میں کوئی خلاف ورزی نظر آتی ہے تو وہ تبدیلی مذہب کو مسترد کرنے کا حکم دے گا۔ ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے دیے گئے حکم کے خلاف 30 دنوں کے اندر ڈویژنل کمشنر کے سامنے اپیل کی جا سکتی ہے۔

اگر تبدیلی مذہب لالچ، طاقت کے استعمال، سازش یا ظلم و ستم کے ذریعے کی جاتی ہے تو 1 سال سے 5 سال تک قید اور 1 لاکھ روپے سے کم جرمانے کا انتظام ہے۔ اگر شادی کی نیت سے مذہب چھپایا جائے گا تو تین سے دس سال تک کے قید اور کم سے کم تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ اجتماعی تبدیلی مذہب کے سلسلے میں اس بل کے دفعہ تین کے  شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سے دس سال تک کی قید اور کم سے کم چارلاکھ روپے کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔      اگر کوئی ادارہ یا تنظیم اس ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرے گی تو اسے اس ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت سزا بھی دی جائے گی اور اس ادارے یا تنظیم کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی۔ اس ایکٹ کی خلاف ورزی کا جرم قابل سماعت اور ناقابل ضمانت ہوگا۔

کسی خاص مذہب کا کوئی ذکر نہیں: منوہر لال

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے وضاحت کی ہے کہ بل کسی شخص کے  تبدیلی مذہب پر پابندی نہیں لگاتا، بشرطیکہ  وہ  ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے ۔ کسی بھی مذہب کے لوگوں پر کہیں بھی  عبادتگاہ کی تعمیر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جس مذہب کے سلسلے میں سوال کیا گیا ہے اس کے نمائندے کانفرنسوں میں مذہبی لالچ دے کر لوگوں کو بیماریوں سے شفا دینے کی یقین دہانی کرا کر توہم پرستی کو ہوا دیتیہیں یہ بل ان کے خلاف بھی ہے۔ اپوزیشن کے لوگ بل کو پڑے بغیر ہی مخالفت کر رہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر صرف احتجاج کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے لوگوں پر کہیں بھی  عبادت گاہ بنانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago