آندھرا کے ساحلی علاقوں میں طوفان کے باعث تیز بارش

امراوتی (آندھرا پردیش) ، 13 اکتوبر

دونوں تیلگو لسانی ریاستیں خلیج بنگال سے پیدا ہونے والے طوفان کے اثرات کی وجہ سے دو دن سے مسلسل بارش سے دو چار ہیں۔ بارش سے گھروں میں پانی داخل ہونے کے امکان کی وجہ سے محکمہ ریونیو نے سابق وزیراعلیٰ چندرابابو اور دیگر کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

ساحلی آندھرا میں واقع وشاکھاپٹنم پیر سے متاثر ہے۔ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کے درمیان وشاکھاپٹنم میں تنیٹی پارک کے کنارے ایک بڑا جہاز پھنس گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بنگلہ دیشی کارگو جہاز ہے۔

ریاست میں گذشتہ چار دنوں سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ خلیج بنگال میں کم دباو والا علاقہ ہے ، جس سے ریاست آندھرا پردیش کے متعدد حصوں میں زبر دست بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو بھی درمیانی اور تیز بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ وشاکھاپٹنم میں متعدد علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور تیز ہوا کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ یہاں ہوائیں 65 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل کے ساتھ چل رہی ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…