Categories: قومی

دہلی۔این سی آر میں موسلادھار بارش، معمولات زندگی متاثر، پروازیں متاثر

نئی دہلی، 23 مئی (انڈیا نیرٹیو)

دہلی۔این سی آر اور ملک کی کئی ریاستوں میں پیر کی صبح گرج چمک کے ساتھ آندھی کے ساتھ ہوئی تیز بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے دہلی کی ویب سائٹ کے مطابق، خراب موسم کی وجہ سے 40 پروازیں صبح 9 بجے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس کے علاوہ دہلی آنے والی 18 پروازیں تاخیر سے پہنچیں۔ دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دہلی ایئرپورٹ سے ایک ٹویٹ میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے حوالے سے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

دہلی سے پرواز بھرنے والی فلائٹس کے وقت میں تبدیلی کی بھی اطلاعات ہیں۔ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے دہلی-این سی ا?ر کے بڑے حصوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑک اور ہوائی ٹریفک میں خلل پڑا۔ کئی پروازوں کو جے پور اور دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ہریانہ اور اتر پردیش کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ طوفان میں کئی مقامات پر درخت اکھڑ جانے سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔

راجدھانی دہلی سے لے کر نوئیڈا، غازی آباد سمیت این سی آر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ غازی آباد میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجستھان، پنجاب، ہماچل پردیش، دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں بارش ہونے، راجستھان، بہار، جھارکھنڈ، پنجاب اور ہماچل پردیش میں ڑالہ باری اور بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 24 مئی کو بھی دہلی-این سی آر میں موسم ایسا ہی رہنے کی امید ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago