Heavy Snow Fall

کلو ، 26 نومبر (ہ س)۔ لاہول اور کلو وادی میں ہور ہی برف باری کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ برف باری کے پیش نظر اٹل ٹنل کو روہتانگ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لئے بند کردی گئی ہے۔ اس وقت لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ اونچی چوٹیاں برف سے

لد گئی ہیں۔

برفباری کی وجہ سے اٹل ٹنل روہتانگ بند

گذشتہ چار دنوں سے لاہول اور کلو میں برف باری کا دور چل رہا ہے۔ دھندھی ، روہتانگ درہ ، بارہ لاچہ اور کنجم درہ میں پانچ فٹ سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے۔ سیاحوں کے شہر منالی کے وادی سولنگ ، مڑھی ، پلچان ، گلابا میں ڈھائی فٹ برف باری ہوئی ہے۔ منالی شہر میں بھی تقریبا ً تین انچ برف باری ہوئی۔ جالوڑی جوت میں بھی شدید برف باری ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے سڑک بند ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

برفباری کا دور لگ گھاٹی ، منی کرن میں بھی جاری ہے۔ کھیر گنگا میں تقریباً چار فٹ برف باری ہوئی۔ کلو کی اونچی چوٹیوں میں مسلسل برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میں موسم بہتر تاہم کئی سڑکیں ہنوز بند

سری نگر, محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کو موسم میں بہتری واقع ہوئی اور دن میں آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر آنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ دسمبر کی 2 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے Heavy Snow Fall . ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جمعرات کو چوتھے روز بھی بند رہے

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…